• 19 مئی, 2024

اولڈ برج (سنٹرل جرسی یو ایس اے) میں سا لانہ سروس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سنٹرل جرسی امریکہ کی جماعت کو مورخہ22 نومبر کو Old Brigde شہر میں سالانہ سروس ایوارڈ کا انعقاد کرنے کی توفیق ملی ۔ امسال کرونا وائرس کی وجہ سے یہ تقریب Zoom کے ذریعہ منعقد ہو ئی ۔

اس تقریب کا انعقاد 2014ء سے ہر سال جما عت احمدیہ سنٹرل جرسی اور اولڈ برج کے میئر کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد دوران سال اولڈ برج شہر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے گورنمنٹ افیسرز ،پولیس مین اور انسانی بہود کے لئے کام کرنے والی Organizations کی خدمات کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

اس موقع پر مکر م بلال خالد صاحب سیکریٹری امور خارجیہ جماعت سنٹرل جرسی نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ہم اس پروگرام کا انعقاد Senior Center of Old Bridge میں یا ہماری مسجد میں کرتے رہے ہیں جس میں ہم شہر کے معززین کے ساتھ مل کر Thanksgiving کے موقع پر تیار کئے جانے والے مختلف کھانوں سے بھی لطف اندور ہوتے تھےاور اپنے شہر کے ہیروز کو خراج تحسین بھی پیش کرتے تھے لیکن امسال کرونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں رہا اس لئے آج کا پروگرام بغیر کھانے کے ہی Zoom کے ذریعہ ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم سب اس وقت یقیناً مشکل حالات سے گزر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود استطاعت کے مطابق ہم اپنے ضرورت مند بہن بھائیوں کی خدمت اور مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اولڈ برج میں واقع اپنی احمدیہ مسجد میں Food Pantry قائم کردی ہے اور مسجد کے کچن میں تازہ کھانے پکا کر ضرورت مندافراد تک پہنچانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ آج کے اس پروگرام سے چند دن قبل ہی ہم نے مسجد میں 70فیملز کے لئے Hot Turkey Dinner تیار کر کے ان کے گھروں تک پہنچایا ہے۔ اور Thanksgiving والے دن مزید لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام ہے ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور دور سے لوگ مسجد سے گرم کھانا اور ضرورت کی دیگر اشیاءلینے کے لئے آتے ہیں ۔ابھی پچھلے مہینے ہم نے Red Cross کے تعاون سے ایک Blood Drive کا بھی انعقاد کیا تھا ۔اللہ کے فضل سے ہماری کمیونیٹی میں کافی ڈاکٹر ہیں اور ان کی مدد سے ان مشکل حالات میں بھی لوگوں کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے شعبوں میں ہماری جماعت خدمت خلق میں مصروف ہے ۔الحمد للہ علیٰ ذٰلک

اس مختصر تعارف کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ہشام ملک صاحب نے کی اس کے بعد شہر کے میئر نے Club Serenity اور گنائزیشن جس کو 2020ء کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا، کا تعارف کروایا اور انکی خدمات کو سراہا ۔Club Serenity ایک non-profit organization ہے جس کا قیام 2014میں ہوا تھا اور تب سے یہ مختلف پروگرامز کے ذریعہ عوام کی بہبود کے لئے کام کرر ہی ہے۔جس میں سےایک قابل ذکرکام نشہ کے عادی افراد کا مفت علاج اور ان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش ہے ۔

پروگرام کے آخر پرسنٹرل جرسی (امریکہ) کی جماعت کے صدر مکرم عبدالناصر صاحب نے خدمت خلق کی اہمیت کے حوالے سے اسلامی تعلیم پرمختصر روشنی ڈالی اور اس پروگرام میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا ۔

(رپورٹ: محمد سعید خالد سنٹرل جرسی امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 دسمبر 2020