• 7 مئی, 2025

انسان کو خدا سے ملاتی ہیں مسجدیں

انسان کو خدا سے ملاتی ہیں مسجدیں
بت بغض اور انا کے گراتی ہیں مسجدیں

سب ایک صف میں ہی کھڑے ہوتے ہیں مومنین
چھوٹے بڑے کا فرق مٹاتی ہیں مسجدیں

لے کر وضو میں آتے ہیں سب پاکدامنی
لب پر دعا کا ورد بڑھاتی ہیں مسجدیں

جھکتے ہیں سجدہ کرتے ہیں سب بن کے ایک جان
وحدانیت سے عشق سکھاتی ہیں مسجدیں

ہر اک اذاں سے آتی ہے بس ایک ہی صدا
آ جاؤ سب کہ تم کو بلاتی ہیں مسجدیں

اللہ کا گھر ہے یہ سنو دارالامان ہے
دنیا کے سارے غم سے بچاتی ہیں مسجدیں

بے شک ہے کامیابی اسی میں بھلائی ہے
دل کا دیا ہمیش جلاتی ہیں مسجدیں

(دیا جیم۔ فجی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی