• 28 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط (قسط 2)

الفضل کے تیسرے یوم تاسیس پر خطوط
قسط 2

 مکرمہ طاہرہ زرتشت ناز۔ ناروے حال امریکہ لکھتی ہیں:
آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کوغیر معمولی خدمات کی توفیق دے رہا ہے ۔ نئے سال میں داخل ہونا مزید غیر معمولی برکات عظیم الشان ترقیات کا باعث ہو اور ہم سب کا پیارا الفضل وہ ٹارگٹ حاصل کرلے جس کے حاصل کرنے کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ نے آرزو کی تھی۔ ہمیں یہ اعزاز بخشے کہ ہم اس کا ہراول دستہ ثابت ہوں۔ آمین ثم آمین۔

• مکرم نعیم احمد باجوہ ۔بر کینا فاسو سے لکھتے ہیں:
مبارک صد مبارک۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو غیر معمولی اعزاز سے نوازا ہے کہ آپ کی زیر ادارت جماعت احمدیہ عالمگیر کا ترجمان اخبار جسے خلفاء کرام نے اپنی دعاؤں سے سینچا ہے نئی جہات سے عالمی دور میں داخل ہوا ہے۔ الفضل کی پرواز لامحدود ہو چکی ہیں۔ اس کے قارئین بیک وقت دنیا کے ہر کونے میں اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ کبھی پاکستان میں شائع ہونے والا الفضل کئی ہفتے بعد دور دراز دیہات میں پہنچتا تھا۔اب آپ کے ایک کلک کا منتظر شمارہ اسی لمحے لاکھوں ڈیوائیسز پر آن دستک دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے۔ آپ کو سلطان نصیر عطا فرمائے۔ عاجز کے لئے الفضل ٹیم کا حصہ ہونا باعث اعزاز ہے اور خاکسار الفضل کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

• مکرم منور علی شاہد۔ جرمنی سے لکھتے ہیں:
اللہ آپ کو مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ آپ کی صدارت میں الفضل آن لائن نے ایک علمی و تحقیقی یونیورسٹی کا کردار ادا کیا ہے۔ ماشاءاللّٰہ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی