• 20 اپریل, 2024

تین چیزیں تمام برائیوں کی جڑ ہے

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تین امور یا تین چیزیں وہ ہیں جو تمام گناہوں کی جڑ ہیں۔ پس ان تینوں سے بچو اور ان تینوں سے ہوشیار رہو۔ دیکھو تکبر سے بچو کیونکہ ابلیس کو تکبر ہی نے اس بات پر انگیخت کیا کہ اس نے حضرت آدم علیہ السلام کی فرمانبرداری سے انکار کر دیا ۔ اور حرص سے بچو کیونکہ یہ حرص او رلالچ ہی تھا جس نے آدم علیہ السلام کو درخت ممنوعہ کا پھل کھانے پر اکسایا۔ اور حسد سے بچو کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام کے دوبیٹوں میں سے ایک کو حسد نے ہی اس بات پرآمادہ کیا کہ ا س نے اپنے ساتھی کو قتل کر دیا۔

(الترغیب والترھیب باب الکاف باب فی الترھیب من الکبر حدیث نمبر2360)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 فروری 2021