• 17 مئی, 2024

قبولیت دُعا کے واقعات

2009ء ماہ اگست میں میری طبیعت بہت خراب رہنے لگی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا اس نےمیرے کچھ ٹیسٹ کرائے۔ رپورٹس آنے پر معلوم ہوا کہ مجھے ہپاٹائٹس بی ہے۔ میرا علاج شروع ہو گیا۔ ایک ہفتہ میں اس بیماری سے متعلقہ تین بار انجکشن لگتا تھا۔ جس کی وجہ سے میرا جسم بےجان اور بے ہمت ہو جاتا تھا۔ میں سارا دن لیٹی رہتی تھی۔ ایک دن میرے دل میں کچھ خیال آیا اور میں نے ہمت کر کے کاغذ قلم پکڑا۔ اور اپنے پیارے حضور ایداللہ تعالیٰ کوخط لکھنا شروع کر دیا ۔ جس میں میں اپنے بیماری سے متعلق تفصیل سے لکھا اور صحت کے لئے دعا کی درخواست کی۔ خط لکھنے کے تین دن بعد مجھے ایک خواب آیا کہ میرے حضور میرے پاس ہیں اور مجھ سے فرما رہے ہیں کہ یہ لو عابدہ میں دعاکر دی ہے۔ اب تجھے جلدی آرام آجائے گا انشا اللہ۔ اس کے بعد جب بھی میرا ٹیسٹ ہوتا تو رپورٹ پہلے سے بہتر ہوتی اور میرا ڈاکٹر بھی بہت حیران تھا کہ میں نےآج تک اتنی تیزی سے ریکوری ہوتے نہیں دیکھی۔ اس پر میرے خاوندنے ڈاکٹر کوبتایاکہ اس کے پیچھے بہت دعائیں ہیں۔

میرایہ یقین ہے کہ یہ صرف اور صرف خلیفۃ المسیح کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میں جلد صحت یاب ہو گئی۔

*یہ اکتوبر 2017ء کاواقعہ ہے کہ لاہور کی مجلس بیت الکریم کے ایک حلقہ جوہر ٹاون میں مجھے بحیثیت صدر لجنہ اماء اللہ خدمت کی توفیق ملی تھی۔ تحریکِ جدید کا آخری ماہ چل رہا تھا اور ابھی تک جو ٹارگٹ ملا تھا اُس کا پورا ہونا باقی تھا۔ جس کے لئے ہر ممبر سے اضافی چندہ لینے کے لئے رابطہ کیا جا رہا تھا۔ میرے پاس بھی ایک پرائز بانڈ تھا جو کافی عرصہ سے لیا ہوا تھا۔ لہذا میں نے اللہ تعالیٰ سے اس بارہ میں دعا کرنی شروع کر دی کہ اے میرے اللہ میرا یہ پرزئز بانڈ نکل آئے گا تو میں ساری رقم تحریکِ جدید میں دے دوں گی۔ اس کی قراءاندازی پندرہ اکتوبرکوہونی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنےفضل سے میری دعا قبول کی اور بیس ہزار رقم کا پرائز بانڈ نکل آیا اور میں نے الحمدللہ ساری رقم تحریکِ جدیدمیں ادا کر دی۔

(عابدہ سرور۔ کیلگری کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ