• 13 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

صبح و شام کی دعا

حضرت عبد اللہؓ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ صبح اور شام کچھ دُعائیہ کلمات ضرور پڑھتے تھے۔ اُن میں سے ایک دُعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِیْ الدُّنیَا وَالْآخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِینِی وَدُنیَایَ،وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ،اَللّٰھُمَّ اسْتُر عَوْرَاتِیْ،وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ،اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوقِیْ، وَاَعُوذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغتَالَ مِن تَحتِی

(ابو داؤدکتاب الادب باب ما يقول إذا أصبح)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا طلبگار ہوں۔ مولیٰ! مَیں تجھ سے اپنے دین و دنیا، مال و گھر بار میں عفو اور عافیت کا خواستگار ہوں۔ اے اللہ! میری کمزوریاں ڈھانپ دے اور مجھے میرے خوفوں سے امن دے۔ اے اللہ! میرے آگے پیچھے اور میرے دائیں بائیں اور میرے اوپر سے خود میری حفاظت فرما اور مَیں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ مَیں نیچے کسی مخفی مصیبت کا شکار ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ112-113)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ ٹوگو 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 فروری 2023