• 26 اپریل, 2024

مہدی کی امامت

اسلام کی شوکت کو سمجھے بھی تو کیا سمجھے
ہر ظلم کی برچھی کو تم ہم پہ روا سمجھے
معبود کے حکموں سے کیوں پھیرا ہے رُخ اپنا
رسمی سی عبادت کو تم رب کی رضا سمجھے
ہم ظلم جو سہتے ہیں اس میں ہے لذت کیا
رب مولا کی عطا ہے یہ تم اس کو سزا سمجھے
عاشق جو محمدؐ کا احمدؐ پہ نچھاور تھا
احمدؑ کو محمدؐ سے تم کیسے جدا سمجھے
مہدی کی امامت ہو اور اونچا ہو نام اس کا
یہ وعدہ ازل سے ہے پر تُم نہ ذرا سمجھے

(درثمین احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ