• 27 اپریل, 2024

ایسا عمل جسے کرنے سے اللہ تعالیٰ اور لوگ محبت کریں

عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رضي اللّٰه عنه قَال:أَتَی النَّبِيَّ ﷺ رَجُلٌ، فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ، دُلَّنِي عَلَی عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ أَحَبَّنِيَ اللّٰهُ وَأَحَبَّنِيَ النَّاسُ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ ﷺ : ازْھَدْ فِي الدُّنْیَا یُحِبَّکَ اللّٰهُ، وَازْھَدْ فِيْمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ یُحِبَّکَ النَّاسُ۔

(سنن ابن ماجہ۔ کتاب الزھد باب بَابُ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا)

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے بے رغبت ہو جا، اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبت ہو جا، لوگ بھی تجھ سے محبت کریں گے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 اپریل 2021