• 26 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ امریکہ کی صد سالہ تاسیس

جماعت احمدیہ امریکہ کی صد سالہ تاسیس کے موقع پر جارجیا کے اطفال اور ناصرات کا مقابلہ مضمون نویسی

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس اطفال الاحمدیہ اٹلانٹا جارجیا کو جماعت احمدیہ امریکہ کے سو سال مکمل ہونے پر ایک مقابلہ مضمون نویسی کروانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

اس مضمون نویسی کے مقابلہ میں اٹلانٹا جارجیا کے اطفال اور ناصرات کو مندرجہ ذیل عنوانات میں سے کسی ایک موضوع پر مضمون لکھنے کو کہا گیا۔

  1. حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔
  2. محترم صوفی مطیع الرحمان صاحب۔
  3. امریکہ میں جماعت احمدیہ کے سو سال۔
  4. جارجیا جماعت کی تاریخ۔

اس مقابلہ میں سند کے ساتھ ساتھ نقد انعام بھی رکھا گیا تھا۔ اول انعام 150، ڈالر۔ دوئم انعام 100، ڈالر اور سوئم انعام 50، ڈالر اس کے علاوہ خصوصی انعام 20، ڈالر۔

اس مقابلہ کے نتائج کے مطابق اطفال :
اول عزیزم زوہیب احمد۔ دوئم عزیزم طہ سید احمد۔ سوئم عزیزم سکندر چیمہ۔
خصوصی انعامات:۔ عزیزم جلیس احمد اور عزیزم ولید احمد۔

ناصرات:
اول عزیزہ فزا احمد۔ دوئم عزیزہ ماہا سید احمد۔ سوئم عزیزہ ایشا راحت۔
خصوصی انعامات: عزیزہ مناہل جمیل۔ عزیزہ جنت امام۔ عزیزہ درثمین ندیم۔

اعزاز پانے والے اطفال میں مکرم حماد احمد خان صاحب مربی سلسلہ اور ناصرات میں محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے انعامات تقسیم کئے۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کے لئے یہ اعزاز مبارک کرے اور ان کے علم میں مزید ترقی دے۔ آمین

(رپورٹ: سید فرخ احمد شاہ مربی اطفال۔ جارجیا، امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2021