• 19 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

خدا تعالیٰ کو اپنا کفیل بنا کر حصول مغفرت و رحمت کی دعا

حضرت موسیٰ علیہ السلام ستر ایمان لانے والوں کو لے کر دامن طور میں الٰہی اشارہ کے ماتحت گئے تو وہاں زلزلہ آگیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خیال کیا کہ شاید قوم کے شر ک کی سزا ہے، جس پر آپؑ نے یہ دعا کی:۔

اَنۡتَ وَلِیُّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَیۡرُ الۡغٰفِرِیۡنَ ﴿۱۵۶﴾

(الاعراف: 156)

تو ہمارا کفیل اور دوست ہے۔ پس ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ14)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ریجنل فٹ بال لیگ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2022