• 4 مئی, 2024

رومانیہ کے ایک ٹی وی پروگرام میں اسلام احمدیت کی شمولیت

رومانیہ کے ایک ٹی وی پروگرام میں
اسلام احمدیت کی شمولیت

گزشتہ دنوں رومانیہ کے ایک مذہبی ٹی وی چینل, Speranta TV کی طرف سے جماعت احمدیہ رومانیہ کو ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔ اس ٹی وی چینل کا ایک ریگولر پروگرام اسپیشل ایڈیشن کے نام سے ہر جمعرات کو لائیو نشر ہوتا ہے جس میں مختلف عیسائی فرقوں کے نمائندگان کو ایک ساتھ بلایا جاتا ہے، پروگرام کا فارمیٹ اس طرح پر ہوتا ہے کہ پروگرام میں شامل مختلف عیسائی فرقوں کے نمائندوں نے اپنے مسلک کی روشنی میں پروگرام کے طے شدہ Topic پرباری باری اظہار خیال کرنا ہوتا ہے۔ مختلف فرقوں کے نمائندگان کے درمیان مذہبی آراء کا تبادلہ اس پروگرام کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے اسی لیئے یہ پروگرام رومانیہ کے مذہبی حلقوں میں کافی معروف ہے اور دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے، جماعت احمدیہ رومانیہ کو 31؍مارچ 2022ء کو ٹی وی کے اسپیشل ایڈیشن پروگرام کے اینکر Person کی طرف سے اس میں شرکت کی دعوت ملی، مربی سلسلہ رومانیہ اسلام احمدیت کی نمائندگی میں پروگرام میں شامل ہوئے، مختلف عیسائی فرقوں کے پانچ نمائندگان بھی پروگرام میں شامل تھے جن کا تعلق ان عیسائی چرچز یا مسالک سے تھا۔

Romanian Baptist Church
Christian Evangelical Church of Romania
Romanian Orthodox Church
Evangelical Reformed Church
Seventh Day Adventist Church Romania

اس پروگرام کا عنوان مذہبی اقدار اور بائیو اتھکس (bioethics) کے چیلنجز تھا۔ زیر گفتگو امور یہ رہے۔

Abortion, In vitro fertilisation (IVF), Organ Donation, Euthanasia, etc.

پروگرام خدا کے فضل سے بہت دلچسپ رہا، اس پروگرام میں اسلام کی پہلی بار نمائندگی ہوئی تھی اس لحاظ سے بھی پروگرام خوب دلچسپی کا موجب ہوا اور پسند کیا گیا، یہ پروگرام، ٹی وی اور ریڈیو نشریات کے ذریعہ اور سوشل میڈیا کے ذرائع سے ملک بھر میں دیکھا اور سنا گیا، خدا کے فضل سے اس پروگرام کے ذریعہ ملک کے طول وعرض تک جماعت کا تعارف پہنچا اور لوگوں کو جماعت سے واقفیت ہوئی۔اس پروگرام کے بعد پروگرام کے اینکر نے کہا کہ آئندہ بھی ان کی طرف سے جماعت کو پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے نیک اور مثبت اثرات پیدا کرے، اور جماعت کا نام اور پیغام لوگوں تک پہنچنے کے سامان پیدا فرماتا رہے، آمین

(رپورٹ: فہیم الدین ناصر۔ نمائندہ الفضل آن لائن رومانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ