• 27 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

گناہ کا اظہار

بعض لوگ نادانی سے یہ سمجھتے ہیں کہ گناہ کا اظہار توبہ پیدا کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گناہ کا اظہار توبہ پیدا نہیں کرتا۔ گناہ کا اظہار بے حیائی پیدا کرتا ہے۔ گناہ بہر حال بُرا ہے مگر جو لوگ گناہ کرتے ہیں اور ان کے دل میں شرم و ندامت محسوس ہوتی ہے ان کے لیے توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے اور تقویٰ ان کے پیچھے پیچھے چلا آ رہا ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی نیک موقع ایسا آجاتا ہے کہ تقویٰ غالب آ جاتا ہے اور گناہ بھاگ جاتا ہے۔ مگر جو لوگ اپنے گناہوں کو پھیلاتے اور ان پر فخرکرتے ہیں ان کے دل سے احساس گناہ مٹ جاتا ہے۔ اور جب احساس گناہ مٹ جائے تو پھر توبہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ از دیباچہ تفسیرالقر آن صفحہ262)

(مرسلہ:ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 30؍ جولائی 2021ء

اگلا پڑھیں

قرآن کریم کی اتباع کی برکات