• 11 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

•مکرم منیر مسعود لکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا ہم پر بے انتہا فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں موعود مصلحؓ کی راہنمائی عطاء فرمائی اور جنہوں نے جماعت کی تعلیم و تربیت کے لئے مرد و زن کو بلحاظ عمر اور جنس مختلف تنظیمی لڑیوں میں پرو کے اکٹھا کیا اور اس ذریعہ سے ہمیں ایک مٹھی کی مانند بنایا۔ ہر تنظیم کے ذمہ ان کی عمر کے لحاظ سے جو فرائض سونپے ان کی ادائیگی کے لئے اللہ اور اسکے رسول کو گواہ ٹھہرا کر ادا کرنے کا عہد بھی دیا۔ جس کی بار بار یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے۔ جس سے یقیناًدلوں میں اپنے ذمہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا جذبہ اور روح بیدار رہتی ہے۔ آپ نے الفضل آن لائن کی ادارت سنبھال کر اسے ایک نئی جہت کا اخبار اور بہترین ر وحانی مائدہ بنایا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ اس فرض کی ادائیگی میں پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعائیں اور را ہنمائی تو آپ کے شامل حال رہتی ہے۔ ہم عاجز نالائقوں کی دعاؤں سے بھی آپ وافر حصہ پا رہے ہیں، ماشاء اللہ۔ آپ نے تنظیمی عہد کے بیان کا سلسلہ شروع کرکے قارئین کو عمل پیرا ہونے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اللہ تعالی یقیناً اس کے مفید نتائج پیدا فرمائےگا۔ میں اس کاوش کے لئے آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ