• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ ۔اَساَلُکَ خَیْرَہٗ وَ خَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ

(ترمذی کتاب اللباس)

ترجمہ: ’’اے میرے اللہ! تو ہی تعریف کا مستحق ہے، تو نے مجھے یہ کپڑا پہنایا۔ میں تجھ سے اس کپڑے کے فائدے مانگتا ہوں اور اس کی بھی خیر چاہتا ہوں جس کے لئے یہ بنایا گیا ہے۔ اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس کپڑے کے نقصان اور اس مقصد کے شر سے جس کے لئے یہ بنایا گیا ہے‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی نیا کپڑا پہننے کی دعا ہے۔

حضرت اُمِّ سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ کو کپڑوں میں سے قمیص بہت پسند تھی۔

(ترمذی)

آنحضرت ﷺ کا پسندیدہ رنگ سفید تھا مگر آپؐ نے سرخ، سبز اور زعفرانی رنگ بھی استعمال فرمائے۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ

’’سفید کپڑے پہنا کروکیونکہ یہ بہترین لباس ہے‘‘

(ترمذی)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 ستمبر 2020