• 6 مئی, 2024

وزیر مذہبی امور سری لنکا کی جماعت احمدیہ کے وفد سے ملاقات

جماعت احمدیہ سری لنکا کے نیشنل سیکرٹری صاحب تبلیغ سمیت چار ممبران کا ایک وفد کو وزارت از بدھ مت (وزارت مذہبی امور) سے ملاقات کرنے کا موقعہ ملا۔ اِس وزٹ کا پروگرام 22 اگست 2022ء کو منعقد ہوا۔

وزیر صاحب Mr. Vidura Wikramanayaka نے وفدکو بڑے احسن رنگ میں خوش آمدید کیا۔ جماعت احمدیہ کے متعلق اُن کو تعارف کروانے کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود ؑ اور حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصاویر اُنہیں دی گئی۔ اُس کے بعد عربی متن کے ساتھ القرآن سنہالیز ترجمہ اُنہیں دیا گیا۔ نبیوں کا سردار کا سنہالیز ترجمہ اور World Crisis and Pathway to Peace کا سنہالیز ترجمہ بھی دیا گیا۔ جو کہ بڑی عزت اور خوشی کے ساتھ انھوں نے اِن سب کو وصول کیا۔

وزیر کو چار بڑے مذاہب کی پیشین گوئیوں پر مبنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اِس دور کے مصلح ہونے کے دعوے کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر صاحب کو حال ہی میں منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ یوکے کے بارے میں بھی بتایا گیا اور احمدیہ مسلم پیس پرائز کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی گئیں۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل آن لائن سری لنکا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ