• 26 اپریل, 2024

اے مرے مشکل کشا

اے مرے مشکل کشا! میرے خدا! حاجت برار!
فضل کا سایہ ہو مجھ پر میں ہوا زار و نزار
رحم کا ہوں منتظر، ہے تیری بخشش پر نظر
گر نہ ہو تیری عنایت کچھ نہ ہو میرا شمار
سر سے پا تک میں گناہوں میں ہوں ڈوبا اے خدا!
تیری ستّاری و بخشش پر ہے میرا انحصار
ٹھوکریں کھاتا ہوں، پھر آتا ہوں تیرے در پہ میں
تیرے در کو چھوڑ کر جاؤں کہاں اے کردگار!
دست شفقت رکھ دے مولا! میرے سر پر ایک بار
دین و دنیا میں ہو جاؤں کامیاب و کامگار
دل مرا آزاد کر دنیا کی حرص و آز سے
جلوہِ نورِ ازل ہو میرے دل پر ایک بار

(ابو بلال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

کعبہ پر پہلی نظر