• 24 اپریل, 2024

آج کی دعا

صحت وسلامتی کی دعا

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ جَسَدِيْ وَعَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنِّیْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ

(جامع ترمذی، أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ ﷺباب دعاء اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ جَسَدِيْ ْ، حدیث3480)

ترجمہ: اے اللہ !میرے جسم کو بھی عافیت سے رکھ میری بصارت کی بھی خودحفاظت فرما اور ان دونوں کو میرے وارث بنا۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بردبار اور عزت والا ہے۔ پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو رب العالمین ہے۔

یہ سید ومولیٰ، افضل الانبیاء، ختم المرسلین، رحمۃاللعالمین۔ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی صحت وسلامتی کی جامع دعا ہے۔

اللہ تعالیٰ وباؤں کے اس موسم میں پوری انسانیت پر رحم فرمائے۔ اور سب کو اپنی عافیت میں رکھے۔ آمین

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

مضمون نگاروں سے اىک ضرورى درخواست

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2021