• 26 اپریل, 2024

اللہ تعالیٰ پر توکل کی عادت

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’ایک دفعہ مجھ سے ہمارے ایک عزیز پائلٹ تھے انہوں نے بیان کیا کہ میں ہمیشہ جنگ کے دوران جب جہازپہ جایا کرتا تھا تویہ دعا کیا کرتا تھا ’’سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَاھٰذا وَمَا کُنَّالَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلیٰ رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ‘‘۔ یہ دعا کہتے ہیں لکھ بھی لیا کرتا تھا جہاز کے اوپر اور پڑھتابھی جایا کرتا تھا۔ کہتے ہیں ہمیشہ خدا کے فضل سے سخت بمباری، سخت توپوں میں سے نکل کر میں ہمیشہ واپس آتا رہا۔ ایک دفعہ بھول گیا اور اسی دفعہ میں ایک توپ کا نشانہ بنا۔ اور یہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ مجھے چونکہ توکل کی عادت تھی اس وقت مجھے یاد آیا اور میں نے توکّل شروع کیا، دعا پڑھنی شروع کی تو خدا تعالیٰ نے مجھے زندہ بچا لیا اور اس قید سے بھی نسبتاً سہولت سے نجات بخشی۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 24ستمبر 1999ء)

پچھلا پڑھیں

مضمون نگاروں سے اىک ضرورى درخواست

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2021