• 8 ستمبر, 2024

نیوزی لینڈ میں خصوصی تبلیغی سٹالز

اللہ تعالی کے فضل سے جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کواسلام احمدیت کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پہنچانے کے لئے مختلف مساعی کی توفیق ملتی رہتی ہے ۔اسی سلسلہ میں مورخہ 4 ،3 جنوری 2020ء کو ماؤری لوگوں کے ایک بڑے سپورٹس ایونٹ کے موقع پرخصوصی جماعتی سٹالز لگانے کی توفیق ملی۔ نیوزی لینڈ کے قدیم باشندے ماؤری کہلاتے ہیں اور ان کا نیوزی لینڈکی آبادی میں تناسب 15 فیصد ہے۔ ماؤری زبان میں جماعت کی طرف سے کئے جانے والے ترجمہ قرآن کی بدولت ماؤری لوگوں سے روابط میں کافی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ مذکورہ ایونٹ ماؤری لوگوں کے چوتھے بڑے قبیلہ کی طرف سے منعقد کیا جا تا ہے جو کہ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرہ کے وسط میں آباد ہے۔ یہ بڑا قبیلہ مزید 30 چھوٹے قبائل (ہاپُوْ) میں تقسیم ہے جن کی شمولیت اس ایونٹ میں ہوتی ہے اور ہزاروں افراد اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ گزشتہ 5 سال سے یہاں جماعتی سٹالز لگائے جا رہے ہیں۔ ان سٹالز کے لئے 8 افراد پر مشتمل قافلہ مورخہ 2 جنوری کو آکلینڈ سے 3 سو کلومیٹر کا سفرطے کرکے تُوْرانگی شہر پہنچا جہاں اس ایونٹ کا انعقاد ہوتا ہے۔

ان سٹالز کی موجودگی جہاں عمومی رنگ میں اسلام احمدیت کے تعارف کا ذریعہ بنی، وہاں کئی لوگوں نے جماعتی بک سٹال سے استفادہ کیا اور قرآن کریم اور دیگر لٹریچر حاصل کیا ۔ جماعتی بک سٹال پر کتب کے علاوہ اسلام کی پُر امن تعلیم کےحوالہ سے خصوصی بینرز بھی آویزاں تھے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سٹالز بہت کامیاب رہےاور ایک بڑی تعداد میں لوگوں کی اسلام کی بابت غلط فہمیوں کے دور کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ علی ذلک۔

(شفیق الرحمٰن ۔ نیوزی لینڈ)

پچھلا پڑھیں

اوقات سحر و افطار

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جنوری 2020