• 25 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ پولینڈ کا دعاؤں سے نئے سال کا آغاز

جماعت احمدیہ پولینڈ کا دعاؤں سے نئے سال کا آغاز
نیشنل عاملہ پولینڈ کی سال نو میں پہلی عاملہ میٹنگ

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ پولینڈ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا (Warsaw) میں واقع مشن ہاؤس میں سال 2022ء کا اختتام اور نئے سال 2023ء کا آغاز دعاؤں اور نمازوں سے کیا۔ جس میں وارسا کے علاوہ پورے ملک سے احباب و خواتین کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔ دور سے آنے والوں کے لئےمشن ہاوس میں رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔اس پروگرام میں شمولیت کے لئے رشید احمد اُن کی اہلیہ اور اُن کا بیٹاحزقیل احمد Lodz شہر سے 120کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مشن ہاوس پہنچے۔ 31؍دسمبر 2022ء بروز ہفتہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تمام احباب و خواتین کو کھانا پیش کیا گیا۔ اسلامی روایات اور تاریخ کے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئی۔جس میں انصار 3۔خدام 3۔اطفال 1۔لجنہ 4۔ناصرات 1۔بچے 2۔ٹوٹل14 افراد نے شرکت کی۔

نئے سال کا آغاز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں نماز تہجد سے ہوا۔ نماز تہجد کا ٹائم 5:40 اور نماز فجر کا ٹائم 6:15 تھا۔ نئے سال کا آغازخصوصی دُعاوٴں سے کیا گیا۔ نماز کے بعد درس ہوا۔ نماز تہجد اور نماز فجر کی حاضری درج ذیل ہے۔انصار 3۔خدام 2۔ لجنہ 3۔ناصرات 1۔ٹوٹل حاضری 9۔ تھی۔

01؍ جنوری 2023ء کو دوپہر 12:30 بجے نیشنل عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں خاکسار مربی سلسلہ نے تمام موجود سیکرٹریان کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور نئے سال کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی اور پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے آمدہ عاملہ ممبران کے لئے حلف نامہ اُردو اور پولش میں پڑھ کر سنایا گیا۔ نیز اس کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی اور موجود ممبران سےعہد نامہ پر دستخط کروائے۔ یہ میٹنگ 3:30 بجے تک جاری رہی اس کے بعد نماز ظہر وعصر باجماعت ادا کیں۔ اس طرح اس روحانی پروگرام کا اختتام ہوا۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام دُعائیں قبول فرمائے اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پولینڈکو بےشمار ترقیات سے نوازے اوریہاں جماعت کی رونقیں بڑھاتا چلا جائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: منیب احمد چٹھہ۔ نمائندہ الفضل آن لائن پولینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی