• 18 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 15 تا 21 فروری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں سو ئٹزر لینڈ سے تشریف لانے والے خدام و اطفال کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ دوران ملاقات ممبران وفد نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے اور رہنمائی حاصل کی۔ ملاقات کے اختتام پر ایک گروپ فوٹو ہوا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ممبران وفد میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع ایوان مسرور میں گلشن وقف نو (لجنہ) میں بھی شمولیت فرمائی۔ اس کلاس میں لجنہ کی تعداد تقریباً 700 تھی۔ کلاس میں لجنہ نے اپنے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جن کے حضور انور نے ازراہ شفقت جواب عطا فرمائے۔ یہ کلاس تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔

• دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مکرم ثمر احمد کی کار کو بھی متبرک فرمایا۔

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نےایک دن نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر مندرجہ ذیل نماز جنازہ حاضر پڑھائیں اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔

  1. مکرم میاں احمد حسن (ساؤتھ آل)
  2. مکرمہ امتہ الکریم راضیہ قمراہلیہ مکرم خواجہ رشید الد ین قمر مرحوم (مورڈن)
    نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 10مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نےمورخہ 21فروری کو خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح لندن میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیااس خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پیشگوئی حضرت مصلح موعود پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس حوالہ سے بعض اعتراضات کے جواب بھی مرحمت فرمائے۔

• دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جمعتہ المبارک والے دن نماز مغرب و عشاء کے درمیان اپنے دفتر سے باہر تشریف لائے اور اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ فرمایا اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ دوران معائنہ مرد و خواتین، بچے و بچیاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت وجود سے مستفید ہوتے اور دید کی پیاس بجھاتے رہے۔

• دوران ہفتہ حضور انور نے 5 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 15 تھی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔

دوران ہفتہ حضور انور نے 6 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 138 تھی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔

ناروے، امریکہ، یوکے، بیلجئم، تنزانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک، عرب ملک، جرمنی، پاکستان، آسٹریا، آئرلینڈ


(سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2020