• 9 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ أَنَا شَهِيدٌ أَنَّكَ أَنْتَ الرَّبُّ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ الْعِبَادَ كُلَّهُمْ إِخْوَةٌ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ اجْعَلْنِي مُخْلِصًا لَكَ وَأَهْلِي فِي كُلِّ سَاعَةٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ اسْمَعْ وَاسْتَجِبْ۔ اللّٰهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ اللّٰهُمَّ نُورَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اللّٰهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ حَسْبِيَ اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ اللّٰهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ

(سنن ابی داؤد حدیث نمبر: 1508)

ترجمہ:اے اللہ! ہمارے رب اور ہر ہر شے کے رب! میں گواہ ہوں کہ تو اکیلا ہی رب ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ اے اللہ! ہمارے رب اور ہر ہر شے کے رب! میں گواہ ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ! ہمارے رب اور ہر ہر شے کے رب! میں گواہ ہوں کہ سارے بندے (ایک دوسرے کے) بھائی ہیں۔ اے اللہ! ہمارے رب اور ہر ہر شے کے رب! مجھے اور میرے اہل کو دنیا اور آخرت کے اندر ہر گھڑی میں اپنا مخلص بنائے رکھ۔ اے جلال و اکرام والے! میری دعا سن اور قبول فرما۔ اللہ سب سے بڑا ہے، بہت ہی بڑا۔ اے اللہ! جو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ، بہت ہی بڑا۔ مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کار ساز ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے، بہت ہی بڑا۔

یہ سید ومولیٰ، خیر البشر، خاتم الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی خدا کے حضور بہت عظیم الشان اور پیاری دعا ہے۔

حضرت زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ نماز کے بعد یہ پڑھا کرتے تھے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

گھر سے باہر جانے کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2022