• 24 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 14 تا 20 مارچ 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چاؤ بلاک میں ٹی آئی کالج اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن باسکٹ بال ٹیم جرمنی/یوکے کی گروپ فوٹو میں شرکت فرمائی۔

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 5نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔

  1. عزیزہ خولہ طاہر (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد (جرمنی) ہمراہ عزیزم فرخ رحمان طاہر (متعلم جامعہ احمدیہ
    کینیڈا) ابن مکرم محمد حاذق رفیق طاہر(اسیر راہ مولیٰ۔ ساہیوال)
  2. عزیزہ مریم صدیقہ (واقفۂ نو) بنت مکرم شبیر احمد چیمہ (مانچسٹر) ہمراہ عزیزم رضی اللہ نعمان قدرت
    (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم قدرت اللہ نعمان
  3. عزیزہ تمثیلہ کریم (واقفۂ نو) بنت مکرم عبد الکریم (لندن) ہمراہ عزیزم قاصد احمد راجہ (واقفِ نو)
    ابن مکرم مبارک احمد راجہ (لندن)
  4. عزیزہ شمائلہ وحید بنت مکر م عبد الوحید (لندن) ہمراہ عزیزم ودود ناصر ابن مکرم مسعود احمد ناصر (لندن)
  5. عزیزہ ماہین مشہود بنت مکرم ملک مشہود احمد خان (لندن) ہمراہ عزیزم محمد فرحان سلیم ابن مکرم ملک
    محمد سلیم لطیف (لندن)

دوران ہفتہ ایک دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے نماز عصر کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا تفصیلاً معائنہ و جائزہ فرمایا اور قیمتی نصائح سے نوازا۔

دوران ہفتہ دو مختلف ایام میں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے باہر تشریف لاکر مندرجہ ذیل نماز ہائےجنازہ حاضر پڑھائیں اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔

  1. مکرم ندیم اختر اقبال (لیڈز۔ یوکے)
  2. مکرم شیخ لطیف احمد (نارتھ ہیمپٹن۔ یوکے)

دوران ہفتہ نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 17 مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائیں۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور احباب جماعت کو یہ تلقین بھی فرمائی کہ یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے آجکل MTA پر نشر ہونے والے پروگرام خود بھی دیکھیں اور بچوں کو بھی دکھائیں۔ خطبہ جمعہ کے اختتام پر حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے اِس وقت دنیا بھر میں پھیلی وبا ’’کرونا وائرس‘‘ کے بارے چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں اور اِس حوالے سے دُعاؤں کی طرف توجہ دینے کے لئے بھی تلقین فرمائی۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 5 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 20 تھی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 6 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 113رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔

فرانس، جرمنی، یوکے، عرب ملک، کینیڈا، پاکستان، امریکہ، ناروے


(سعیدالدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ