• 25 اپریل, 2024

خدا کچھ بھی نہ بدلے گا جو خصلت اپنی نہ بدلو

یہاں کچھ بھی نہ بدلے گا جو حالت اپنی نہ بدلو
فقط کہنے سے کچھ نا ہو جو فطرت اپنی نہ بدلو

یہ قولِ ربِ عالم ہے صحیفوں میں اسے لکھ لو
خدا کچھ بھی نہ بدلے گا جو خصلت اپنی نہ بدلو

زمیں پر آفتیں کیسی کبھی سوچا بھی ہے تم نے
یہ بڑھتی جائیں گی ہر دن جو طینت اپنی نہ بدلو

فقط اسباب پر کرنا بھروسہ کام نہ آئے
دوا بھی کام نہ آئے جو عادت اپنی نہ بدلو

یونہی بھٹکو گے اندھیروں میں جیسے کور بھٹکے ہے
نہ بینائی میسر ہو جو نخوت اپنی نہ بدلو

میں قصہ مختصر کر دوں کہ حافظ بات سچ کہہ دوں
دعا بھی کام نا آئے جو حرکت اپنی نہ بدلو

(حافظ محمد مبرور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ