اَللّٰہُ اَکْبَرْ کَبِیرًا وَّ الْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَ ۃً وَّ اَصِیلْاً
(مسلم، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوا ضِحِ الصلوة)
ترجمہ: اللہ بہت بڑا ہے ۔ سب بڑائی اسی کیلئے ہے اور بہت ساری تعریفیں اسی کے لئے ہیں ۔اور اس کی ذات پاک ہے صبح بھی اور شام بھی۔
یہ خدا تعالیٰ کی تحمید و تقدیس کی بہت پیاری دعا ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی اقتدا میں ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ نمازیوں میں ایک شخص نے یہ ذکر کیا۔ اَللّٰہُ اَکْبَرْ کَبِیرًا وَّ الْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَ ۃً وَّ اَصِیْلاً۔
رسول اکرم ﷺ نے پوچھا کہ کس نے یہ کلمات کہے؟ تو ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نے۔ تو آپؐ نے فرمایا مجھے تعجب ہوا کہ اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ مزید بیان کرتے ہیں کہ جب سے میں نے یہ بات سنی میں نے اِن کلمات کو کبھی نہیں چھوڑا۔
(مسلم، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوا ضِع الصلوة)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)