• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نَّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمْہُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُ

(مسند احمد)

ترجمہ: اے اللہ! ہم اس بات سے تیری پناہ میں آتے ہیں کہ کسی کو جانتے بوجھتے ہوئے تیرے ساتھ شریک ٹھہرائیں۔ اور لاعلمی میں ایسا کرنے سے ہم تجھ سے بخشش کے طلب گا ر ہیں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی شرک سے بچنے کی دعا ہے۔

حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول ِکریم ﷺ نے فرمایا کہ :
شرک سے بچو۔ یہ چیونٹی کے نقشِ پا سے بھی باریک تر ہے۔

صحابہ ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم کیسے بچیں؟ آپﷺ نے فرمایا: یہ دعا (مندرجہ بالا) پڑھا کرو۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ