• 13 مئی, 2025

الفضل اشاعت نمبر پر ایڈیٹر کے نام ڈاک

*مکرم خالد محمود شرما۔ کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں۔
الفضل اشاعت نمبر شائع کرنے پر آپ کو اور الفضل کے تمام کارکنان کو بہت مبارک ہو- اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے بے شمار فضلوں سے نوازے- الفضل کا روحانی اور علمی مائدہ ہم سب کے لئے ازیاد ایمان کا باعث ہے- الفضل کی تاریخ اداریہ میں پڑھی اس سے الفضل اخبار کی قدر وقیمت کا احساس مزید واضح ہو گیا ہے-خاکسار الفضل کے لنک سب کو شئر کرتا رہتا ہے- اس کی بھر پور پیمانے پر تشہیر کریں گے ان شاءاللہ العزیز-

*مکرم ناصر الدین ۔ کینیڈا سے لکھتے ہیں :
زبردست الفضل نمبر ہے ۔ خاص طور پر امتہ الباری صاحبہ کی نظم ۔

*مکرم ڈاکٹر ساجد احمد ۔ کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں ۔
بہت اچھا شمارہ ہے ۔ خاص طور پر آپ کا معلوماتی اداریہ۔
بہت بہت مبارک ہو ۔ اللھم زد فزد

*مکرمہ در ثمین احمد آصف ۔ جرمنی سے تحریر کرتیں ہیں ۔
الفضل کے یوم تاسیس کے موقع پر آپ کواور آپ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش ہے۔ اللہ تعالیٰ اس اخبار کو مزید ترقیات سے نوازے ۔آمین ثم آمین۔

*مکرمہ نمود سحر ۔ لندن سے تحریر کرتیں ہیں ۔
آج الفضل اشاعت نمبر پڑھ کر ایمان تازہ ہو گیا ہے۔ ایسا لذیذ مائدہ تیار کرنے پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس شمارہ سے الفضل کی دل میں قدر بڑھی ۔ جزاکم اللہ تعالیٰ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ