• 20 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 24 جولائی 2020ء

ہندوستان میں 49 ہزار نئے کیسز/بیلجئم میں 3 سالہ بچی ہلاک/ بلغاری وزیراعظم نے قرنطینہ کرلیا/ہانگ کانگ میں مزید 123 مریض سامنے آگئے/جرمنی میں کورونا ٹیسٹ لازم قرار/ جرمن کتے کورونا مریض کی تشخیص کرسکیں گے

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ55لاکھ91 ہزار                     اموات: 6لاکھ33ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8121700
یورپ 3147860
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1625564
افریقہ 1442190
جنوب مشرقی ایشیا 642387
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 276845

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3938094 142553 69641 1074
2 برازیل 2227514 82771 67860 1284
3 ہندوستان 1287945 30601 49310 740
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 89ہزار

اموات: 16ہزار 7سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 47ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 394948 5940
2 مصر 90413 4480 668 40
3 نائجیریا 38344 813

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 64 ہزار افراد RECOVER ہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 88لاکھ73ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 16لاکھ 64ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 12لاکھ 33ہزار جبکہ ہندوستان میں 7لاکھ 17ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 44ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں9ہزار 9سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ہندوستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں متأثرہ ممالک کی فہرست میں تقریبا 13 لاکھ متأثرین کے ساتھ  ہندوستان کا تیسرا  نمبر ہے۔متأثرہ افراد کی اس تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار کا اضافہ جبکہ 740 اموات ہوئی ہیں۔(الجزیرہ)
  • بیلجئم میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 3 سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ دنوں 3 افراد لقمۂ اجل بنے ہیں جن میں ایک 3 سالہ بچی کے ساتھ ساتھ   18 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔( الجزیرہ)
  • بلغاری وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک چیف میں کورونا کے انکشاف کےبعد کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ میں بھی مزید  123 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں حفاظتی اقدامات اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں-(الجزیرہ)
  • جرمنی میں آنے والے سیاحوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر کے ائرپورٹس  پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ جن میں Walkthrough Gates   بھی شامل ہیں۔(DW)
  • جرمنی میں عسکری  کتوں کے ذریعہ کورونا مریضوں کی تشخیص کے بعض کامیاب تجربات کے بعد طبی  ماہرین   میں   نومیدی کی لہر دوڑ اٹھی ہے ، جس سے بہتر طور پر وبا پر کنٹرول پایا جاسکے گا(DW)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

بچوں کی تعلیم اور والدین کی ذمہ داریاں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جولائی 2020