جب ہم کوئى چىز اپنے کمپىوٹر ىا موبائل مىں سے ڈىلىٹ کر دىتے ہىں تو وہ چىز کہاں جاتى ہے؟ کىا وہ کہىں اور سىو ہو جاتى ہے؟ اىک سطر مىں اس سوال کا جواب دىا جائے تو ىہ ہو گا کہ وہ کہىں نہىں جاتى۔کمپىوٹرمىں محفوظ مواد خواہ وہ تصوىر ہو وىڈىو ہو، کوئى ڈاکىومنٹ ہو ىا سافٹ وىئر ہو ىا کوئى بھى چىز جو آپ اپنے موبائل فون ىا کمپىوٹرمىں سےڈىلىٹ کرتے ہىں وہ وہىں موجود رہتى ہے۔ اب اگلا سوال ہوگا کہ اگر وہىں موجود ہوتى ہىں تو ہمىں دوبارہ ان تک رسائى کىوں نہىں ہوتى اور آپرىٹنگ سسٹم ىہ کىوں بتاتا ہے کہ وہ فائل اب موجود نہىں ہے؟ دراصل جب ہم کوئى بھى چىز اپنے موبائل ىا کمپىوٹر مىں محفوظ کرتے ہىں تو سسٹم اس چىز کو پوائنٹر کے ذرىعے انڈىکس کر دىتا ہے۔ فرض کرىں ہم کسى تصوىر کو اپنے کمپىوٹر کى سى ڈرائىو مىں سىو کرتے ہىں تو ہمارے کمپىوٹر کا آپرىٹنگ سسٹم اسے پوائنٹ کرے گا کمپىوٹر کى سى ڈارئىو مىں۔اورجب ہم اس فائل کو ڈىلىٹ کرتے ہىں تو وہ پوائنٹر وہاں سے ختم ہو جاتا ہے۔ ىعنى ڈىلىٹ کى گئى وہ چىز وہىں رہتى ہے لىکن اس چىز تک پہنچانے والا پوائنٹر نہىں رہتا۔ سسٹم ہمىں وہاں تک لے جانے والے پوائنٹر کو ڈىلىٹ کر دىتا ہے اور جب ڈىلىٹ کرنے کے بعد ہم دوبارہ وہاں جاتے ہىں تو وہ چىز ہمىں نظر نہىں آتى۔ اسے مزىد آسانى سے ىوں سمجھ لىں کہ جب بھى کوئى چىز ہم سىو کرتے ہىں تو گوىاوہ اىک رجسٹر پر تمام تفصىلات کے ساتھ مىمورى مىں محفوظ ہو جاتى ہے۔ ىعنى رجسڑ مىں درج ہے کہ کون سى چىز کہاں پڑى ہےاور کس فارمىٹ مىں ہے۔ہم اس پر کلک کرتے ہىں اور مطلوبہ مواد تک پہنچ جاتے ہىں۔ڈىلىٹ کرنے پر صرف ىہ ہوتا ہے کہ رجسٹر مىں درج فہرست مىں سے اس چىز کى فہرست ختم ہو جاتى ہے اور جب ہم دوبارہ وہاں دىکھتے ہىں تو سسٹم ہمىں بتاتا ہے کہ وہاں کچھ بھى نہىں ہے۔
تو ىہاں پھر اىک سوال پىدا ہوتا کہ اگر وہ چىز جو ہم نے ڈىلىٹ کر دى ہے وہىں موجود ہے تو سسٹم جگہ خالى کىوں بتا رہا ہوتا ہے؟ مثلا ً ہمارے پاس دو جى بى کا مىمورى کارڈ تھا اور اس مىں دو جى بى کا ہى ڈىٹا موجود تھا اس لىے اسٹورىج ختم ہونے کا بتا رہا تھا اور ہم اس مىں مزىد کوئى مواد ڈالنے سے قاصر تھے۔جب ہم نے وہ ڈىٹا ڈىلىٹ کر دىا اب سسٹم دوبارہ دو جى بى جگہ خالى بتا رہا ہے۔اگر پہلے والا مواد ابھى تک مىمورى کارڈ مىں موجود ہے اور ڈىلىٹ نہىں ہوا تو جو نىا ڈىٹا ہم اس مىں ڈالىں گے وہ کىسے اس مىں جائے گا؟ تو جواب بہت سادہ ہے کہ وہ بھى وہىں سىو ہوگا اور جىسے جىسے ہم اس مىں ڈىٹا ڈالتے جائىں گے وہ پہلے سے موجود ڈىٹا پر اوور رائىٹ Overwrite ہو جائے گا۔
کمپىوٹر اور موبائل مىں سىو ہونے والا ڈىٹا Binary Code کى شکل مىں ہوتا ہے جسے 10010100100 کے مجموعہ سے ظاہر کىا جاتا ہے۔Binary code مىں صرف دو عدد ہوتے ہىں صفر اور اىک جن کى ترىب ہى کسى ڈىٹا کى صورت کو مترشح کرتى ہے۔ىعنى ہر مواد اس کى کوڈ کى صورت مىں مىمورى مىں سىو ہوتا ہے جسے ہمارے کمپىوٹر ىا موبائل کا آپرىٹنگ سسٹم پڑھ کر ہمىں دکھا دىتا ہے کہ وہ چىز کىا ہے۔کوئى ڈىوائس جس پرکسى بھى قسم کا ڈىٹا سىو نا کىا گىا ہو وہ بالکل خالى ہوگى۔جسے 00000000 سے ظاہر کىا جاتا ہے۔جب کمپىوٹر ىا موبائل مىں ڈىٹا اسٹور کىا جاتا ہے تو وہ 0000000 سے 10010100010 کى صورت مىں اسٹورہوتا ہے۔اىک بار سىو ہونے کے بعدڈىٹا کى ىہى صورت قائم رہتى ہے اور چاہے ہم اسے ڈلىٹ ہى کىوں نہ کردىں۔نىاڈىٹا ڈالنے کے بعد Binary Code کى شکل مواد کے حساب سے تبدىل ہو جاتى ہےاور وہ پہلے سے موجود ڈىٹا پر ہى overwrite ہوجاتا ہے۔ اگر خالى جگہ کو مکمل طور پر نئے ڈىٹا سے اوور رائىٹ نہ کىا گىا ہو توڈىلىٹ کرنے اور نىا ڈىٹا ڈالنے کے بعد بھى پہلے سے موجود ڈىٹا نہ صرف موجود ہوتا ہے بلکہ اسے دوبارہ مىمورى سے نکالا بھى جا سکتا ہے۔
ڈىٹا رىکورى سافٹ وىئر ىہى کام کرتے ہىں۔ وہ پورى مىمورى کو اسکىن کرتے ہىں ڈىلىٹ کى گئى فائل تک پہنچ کر ان فائل تک رسائى حاصل کر لىتے ہىں جنہىں ہم ڈىلىٹ کرکے اطمىنان سے بىٹھ گئے تھے۔جىسے کہ ابتداء مىں رجسٹر کى مثال دى گئى ہے، ڈىٹا رىکورى سافٹ وىئر اس رجسٹر کو نظر انداز کرکے براہراست کمپىوٹر،موبائل کى مىمورى کو اسکىن کرکے مطلوبہ مواد تک ہمىں پہنچا دىتا ہے۔ىہاں ىہ بھى سوال کىا جا سکتا ہے کہ اس سارے جھنجٹ مىں پڑنے کى ضرورت ہى کىا ہے؟ کىوں نہ آپرىٹنگ سسٹم کو اىسے ترتىب دىا جائے کہ کوئى فائل ڈىلىٹ کرنے پر وہ کمپىوٹر ىا موبائل سے ہمىشہ ہمىشہ کے لىے ختم ہو جائے۔ اىسا بالکل ممکن ہے، لىکن اىسا اس لىے نہىں کىا جاتا کىونکہ ڈىٹا تک رسائى دىنے والے پوائنٹر کو ختم کرنا پورى فائل کو ختم کرنے کى نسبت بہت آسان اور تىز عمل ہے۔ ڈىلىٹ بٹن دبانے پر سسٹم نے پوائنٹر کو ڈىلىٹ کر کے آپ کو بتا دىاکہ جگہ خالى ہے اس مىں ڈىٹا ڈال لىں۔ وہ ڈىٹا ڈىلىٹ کىے گئے ڈىٹا پر اوور رائٹ ہو جائے گا بصورت دىگر مستقل طور پر فائلىں ختم کرنے مىں سسٹم کو بہت زىادہ وقت درکار ہوتا ہے۔دوسرى وجہ ىہ ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہىں کہ کسى وائرس کے حملے مىں ساراڈىٹا ڈىلىٹ ہوجائے،ىا کوئى ہىکرآپ کا ڈىٹا ڈىلىٹ کر دےاور ىہ بھى ممکن ہے کہ آپ خود غلطى سے اپناقىمتى ڈىٹا ڈىلىٹ کر دىں۔چنانچہ اگر بنىادى طور پر سسٹم ہى اىساڈىزائن کىا گىا ہوکہ وہ پہلى بار مىں ہى سارے ڈىٹا کو مکمل طور پر ختم کر دىتا ہوتو آپ کے پاس اپنے قىمتى مواد کودوبارہ حاصل کر پانا ناممکن ہوگا۔نىز اىسے سافٹ وىئر بھى موجودہىں جو پہلى بار مىں ہى ڈىٹا کو مکمل طور پر ڈىلىٹ کر دىتے ہىں۔لىکن اسے استعمال کرنا ہر فردکے لىے ممکن نہىں۔
عام طور پر کمپىوٹر ىا موبائل مىں اشىاء محفوظ کرنے کے لىے مىمورى کى دو طرح کى اقسام ہوتى ہىں جو ىاداشت محفوظ رکھنے مىں بہت اہم کردار ادا کرتى ہىں۔اىک ہوتى ہےVolatile memory، جىسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وقتى طور پر صرف اس وقت متحرک ہوتى ہے جب کمپىوٹر ىا موبائل زىر استعمال ہوتا ہے۔اسے عارضى ىاداشت بھى کہہ سکتے ہىں۔جىسے ہى ہم کمپىوٹر ىا موبائل کو بند کر دىں عارضى ىاداشت مىں محفوظ معلومات کا ذخىرہ اسى وقت ختم ہوجاتا ہے۔مثلاً اگر ہم نے اىک ساتھ کئى کام شروع کر رکھے تھے جىسا کہ کوئى وڈىو چلائى ہوئى تھى اور ساتھ ہى ورڈ ڈاکىومنٹ پر کوئى کام کر رہے تھےىا کوئى آڈىو سن رہے تھے۔ جىسے ہى کمپىوٹر بند کىا تو وہ کام بھى ساتھ ختم ہو گئے دوبارہ آن کرنے پر وہ ہمىں وہاں نظر نہىں آتے۔اسى طرح کئى اقسام کے کام ہىں جو صرف کمپىوٹر ىا موبائل کى عارضى ىاداشت Volatile memoryىعنى Ram ہى کرتى ہے۔مىمورى کى دوسرى قسم جس مىں تمام ڈىٹا سىو ہوتا ہے Auxiliary memory کہلاتا ہے۔ رىم زىادہ وقت کے لىے ڈىٹا کو محفوظ نہىں رکھ سکتى نہ وہ اس کام کے لىے ڈىزائن کى گئى ہوتى ہے۔ىہ کام Auxiliary memory کا ہوتا ہے جسے External memory بھى کہا جاتا ہے۔ اس مىں ہم اپنے ڈىٹا کو محفوظ رکھتے ہىں۔ چنانچہ جب بھى استعمال شدہ موبائل، لىپ ٹاپ،کمپىوٹر، مىمورى کارڈ، ىو اىس بى سمىت کوئى بھى اىسى ڈىوائس جس مىں آپ نے اپنى تصاوىر،وىڈىوز ىا دستاوىزات وغىرہ محفوظ کى ہوں بىچنا مقصود ہو ىا کسى کو دىں تو پہلے اس مىں سے سارا ڈىٹا ڈىلىٹ کرىں۔ اور جتنى اس مىں جگہ خالى ہو اس مىں اتنا ہى مزىد فالتو قسم کا ڈىٹا ڈال کر دوبارہ ڈىلىٹ کر دىں ىا اسى مىں موجود رہنے دىں۔آپ کے ہاتھ مىں اپنا نجى مواد مکمل طور موبائل ىا کمپىوٹر سے ختم کرنے کا ىہى اىک طرىقہ ہے۔ موبائل، لىپ ٹاپ ىا کمپىوٹر کو مرمت کرواتے وقت بھى اىسا ہى کرىں ورنہ بہت زىادہ امکان ہے اس بات کا کہ آپ کا ڈىلىٹ کىا ہوا ڈىٹا نکال کر اسے غلط استعمال کىا جائے۔
(مدثر ظفر)