• 26 اپریل, 2024

مجلس انصاراللہ جرمنی کے چالیسواں سالانہ اجتماع 2021ء کی روئیداد

مجلس انصاراللہ جرمنى کا چالىسوىں سالانہ اجتماع دىنى اور روحانى برکات بانٹتا ہوا اللہ تعالىٰ کے فضل اور رحم کىساتھ مورخہ سات نومبر بروز اتوار خىرو عافىت

سے مئى مارکىٹ من ہائم مىں اختتام پذىر ہو گىا الحمد للہ۔ اس سال اجتماع کا عنوان ’’تقوىٰ‘‘ تھا۔ اجتماع کے منتظم اعلىٰ مکرم ظفر احمد ناگى صاحب نائب صدر صف دوم تھے، جنہوں نے اىک ’’اجتماع کمىٹى‘‘ تشکىل دىکر اس کى صدر مجلس سے منظورى لىکر کام شروع کىا اور بعد ازاں متعدد اجلاسات صدر مجلس کى صدارت مىں منعقد ہوئے۔ چونکہ آجکل دنىا کو کرونا کى عالمى وبا کا سامنا ہے اور اسى کى وجہ سے گزشتہ سال سالانہ اجتماع منعقد نہىں ہوسکا تھا لہذا موجودہ اجتماع بھى کرونا کے حوالے سے حکومتى پالىسى کے تابع تمام تر طبى احتىاطوں اور سماجى فاصلوں کىساتھ منعقد ہوا  نىز انہى مخصوص حالات کے سبب تحرىک کى گئى تھى کہ صف دوم کے انصار زىادہ سے زىادہ شامل ہوں۔ حسب رواىت اجتماع کى تىارىوں کا آغاز وقار عمل سے ہوا اوراس کى افتتاحى تقرىب مورخہ4 نومبر بروز جمعرات کو صبح دس بجے مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنى کى زىر صدارت مقام اجتماع پر منعقد ہوئى جس مىں آپ نے اجتماع کمىٹى کے کچھ ممبران کا تعارف کراىا اور ان کى ذمہ دارىوں بارے بتاىا، پھر انصار بھائىوں کو مفىد عمومى ہداىات سے نوازا۔ پہلے اور دوسرے دن مىں مجموعى طور پر کل400 انصار بھائىوں نے حصہ لىا، وقار عمل کے ذرىعے اجتماع کى تىارىوں کا سلسلہ جمعہ کى شام معائنہ تک جارى رہا تھا۔

 ان دودنوں مىں وقار عمل کے ذرىعے کئے گئے نماىاں کاموں مىں بىرونى حصوں مىں چھوٹے بڑے خىموں اور ساؤنڈ سسٹم کى تنصىب،سٹىج کى مکمل تىارى، اندرون ہال مىں ٹى وى کى سکرىنوں کى تنصىب،1250 کرسىوں کا لگانا شامل ہے، اسى طرح تىن اطرف بىنرز لگائے گئے اور مقام پرچم کشائى کو تىار کىا گىا۔ اسى طرح مختلف شعبہ جات نے بھى اپنے اپنے کام کئے ان مىں اىم ٹى اے، آڈىو اور ٹرانسلىشن شامل ہىں۔ طبى امداد کىمپ بھى فعال ہوا، بازار لگاىا گىا۔ لنگر خانہ مىں 28 چولہے اور عارضى طور پر نصب کئے گئے اور دىگر شعبہ جات جس مىں کھانا کى سىکورٹى، دىگوں کى صفائى وغىرہ قائم کئے گئے۔ مقام اجتماع کے ارد گرد چھ پوسٹىں مختلف مقامات پر قائم کى گئىں ہىں۔ شعبہ جات علمى اور ورزشى مقابلہ جات نے اپنے اپنے مختص مقامات تىار کئے۔ دىگر مختلف شعبہ جات کے سٹال بھى تىار کئے گئے جن مىں شعبہ وصاىا، سو مساجد، ہىومنٹى فرسٹ قابل ذکر ہىں۔ اسى طرح Scanning والا شعبہ بھى فعال کىا گىا جہاں آنے والوں کے کارڈز دستىاب تھے۔رہائش گاہ تىار کى گئى جہاں 700 مہمانوں کى رہائش کا انتظام موجود تھا۔ جمعہ کى شام مکرم مبارک احمد صاحب شاہد صدر مجلس انصاراللہ جرمنى نے تقرىبا ساڑھے سات بجے سے رات نو بجے تک مکرم ظفر احمد ناگى صاحب منتظم اعلىٰ اور ان کى  اجتماع ٹىم کے ممبران ہمراہ تمام شعبہ جات کامعائنہ کىا اورضرورى ہداىات دىں،اختتام پر لنگر خانہ مىں کىک کاٹا۔ 6 نومبر بروز ہفتہ سالانہ اجتماع کا پہلا دن تھااور اس کا آغاز پروگرام پرچم کشائى کى تقرىب سے ہوا تھا جو ساڑھے گىارہ بجے منعقد ہوئى۔ مکرم مبارک احمد شاہد صاحب صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنى نے مجلس انصاراللہ کا پرچم جبکہ مکرم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب نىشنل امىر جرمنى نے قومى پرچم لہراىا اور دعا کرائى، اس موقع پر ترانہ بھى پڑھا گىا اور احباب نے نعرے بھى لگائے۔ بارہ بجے کے لگ بھگ سالانہ اجتماع کى افتتاحى تقرىب کا آغاز ہوا جس کى صدارت صدر صاحب انصاراللہ جرمنى نے کى تھى۔ تلاوت کے بعد صدر مجلس نے عہد دہراىا اس کے بعد نظم خوش الحانى سے پڑھى گئى۔ اسکے بعد محترم صدر صاحب نے مختصر خطاب کىا اور ابتداء مىں حضور انور کا اجتماع کے لئے موصول شدہ پىغام پڑھ کر سناىا اور پھر تربىت اور اجتماع سے متعلق نصائح کىں۔اس کے بعد نىشنل امىر صاحب نے کرونا وبا اور وىکسئىن لگوانے کے حوالے سے اور تربىتى امور پرشاملىن اجتماع کو نصائح کىں۔ افتتاحى تقرىب کے بعد نمازوں اور طعام کا وقفہ ہوا۔ وقفے کے بعد مختص کئے گئے مقامات پر انفرادى اور اجتماعى علمى اور ورزشى مقابلوں کا آغاز ہوا۔ انفرادى علمى مقابلوں مىں مقابلہ تلاوت، نظم اردو تقرىر اور جرمن تقرىر شامل تھى (صف اول اور دوم کے انصار) صف اول کے مقابلوں مىں شرکت کرنے والے انصار کى کل تعداد54 تھى جبکہ صف دوم کے انصار کى تعداد53 تھى۔ جرمن زبان تقرىر کے مقابلہ مىں 10 انصار نے شرکت کى۔ علاقہ کى سطح پر ٹىموں کے مابىن بىت بازى کے مقابلہ مىں کل7 ٹىموں نے شرکت کى۔ورزشى مقابلوں مىں بھى معىار اول اور دوم کے انصاروں نے شرکت کى۔انفرادى مقابلوں مىں کلائى پکڑنا، واکنگ اىک ہزار مىٹر، چار سو مىٹر (معىار اول اور دوم) مقابلہ مشاہدہ معائنہ شامل تھا۔ جبکہ اجتماعى مقابلوں مىں فٹ بال، کرکٹ، والى بال اور رسہ کشى شامل تھى۔اجتماعى مقابلوں مىں کل450 جبکہ انفرادى مقابلوں مىں 36 کھلاڑىوں نے حصہ لىا۔ انہى مقابلوں کے اختتام کىساتھ نمازوں اور طعام کا وقفہ ہوا اور پہلا دن اختتام کو پہنچا۔

 سالانہ اجتماع کے دوسرے اور آخرى دن کا آغاز نماز فجر اور درس سے ہوا۔ مکرم حافظ ظفراللہ صاحب نے پڑہائى اور درس دىا تھا اور تقرىبا250 احباب نے نماز فجر ادا کى۔ پروگرام کے مطابق آج کے پروگراموں مىں ورزشى اور علمى مقابلے (فائنل) تھے جو دس بجے صبح سے لىکر وقفہ برائے طعام ونماز ظہر و عصر تک جارى رہے۔سالانہ اجتماع کا آخرى اجلاس تىن بجے مکرم نىشنل امىر صاحب جرمنى کى صدارت مىں شروع ہوا۔مکرم مسعود احمد گل صاحب نے قرآن پاک کى تلاوت کى، تلاوت کا اردو ترجمعہ مکرم منور اکمل فانى صاحب جبکہ جرمن زبان مىں ترجمعہ مکرم راشد محمود صاحب نے پڑھا۔ اس کے بعد صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنى عہد دہراىا۔ عہد کے بعد مکرم شىخ خالد محمود صاحب نے خوش الحانى کىساتھ نظم پڑھى۔اس کے بعد مکرم ظفر احمد ناگى صاحب (نائب صدر صف دوم) نے بحىثت منتظم اعلىٰ، اجتماع کى تىارىوں سے متعلق ’’اجتماع کمىٹى‘‘ کى کارگزارى رپورٹ پڑھ کر سنائى۔ بعد ازاں مکرم امىر صاحب جرمنى نے انفرادى، اجتماعى علمى ورزشى مقابلوں کے علاوہ دىگر انعام ہولڈرز انصاروں اور ٹىموں مىں انعامات تقسىم کئے، گزشتہ سال بہترىن حسن کارکردگى کا علم انعامى مجلس Rödermark نے حاصل کىا اور اس کے زعىم صاحب مجلس مکرم ساجد خواجہ صاحب نے علم انعامى وصول کىا۔ بعد ازاں مکرم نىشنل امىر صاحب نے اختتامى خطاب کىا۔ اجتماع کے آخرى مرحلہ مىں حضور انور اىدہ اللہ کا خطبہ فرمودہ بموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ ىوکے شاملىن اجتماع کو سناىا گىا اور اس کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ کى طرف سے اظہار تشکر کے کلمات کہے گئے جس مىں آپ نے اجتماع کمىٹى، انصار بھائىوں اور خصوصا سلسلہ کے مربىان کرام کا شکرىہ ادا کىا جنہوں نے علمى مقابلوں مىں تعاون کىا۔ مکرم نىشنل امىر صاحب کى دعا کىساتھ ہى ىہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ پہلے دن اجتماع کى حاضرى 1507جبکہ آخرى دن حاضرى 2517 تھى۔

(رپورٹ منور علی شاہد منتظم رپورٹنگ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ