• 9 مئی, 2024

تبلیغی پروگرام اُترخت (ہالینڈ)

nederlands

جماعت احمدیہ ہالینڈ کو خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے مؤرخہ 23 اکتوبر 2021ء کو ہالینڈ کے شہر اُترخت (Utrecht) میں ایک کامیاب تبلیغی پروگرام کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی تیاری دو ماہ پہلے شروع کی گئی اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں دعائیہ خط بھی لکھا گیا۔

جماعت احمدیہ ہالینڈ کو اس سے قبل اسی نوعیت کے تبلیغی پروگرام ہالینڈ کے دیگر شہروں میں بھی کرنے کی توفیق ملتی رہی ہے۔

اس پروگرام کی اطلاع 155 نیشنل اور 16 لوکل اور ریجنل میڈیا آؤٹلیٹس کو پریس رلیز کے ذریعہ بھیجوائی گئی۔ اسی طرح نیشنل ریڈیو چینل پر اس پروگرام کے حوالے سے انٹرویو بھی دیا گیا۔

مؤرخہ 23 اکتوبر کو احبابِ جماعت صبح دس بجےاُترخت شہر کے ایک ہال میں اکٹھے ہوئے جہاں ہر فرد کو انتظامیہ کی جانب سے فولڈرز دئے گئے۔ اس پروگرام میں 120 سے زائد خدام اور 35 انصار نے شرکت کی۔ایک دن کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد جماعتی فولڈرز تقسیم کئے گئے۔

جماعت کے افراد کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک ٹیم نے گھروں میں فولڈرس تقسیم کئے اور ایک ٹیم نے شہر کے بازار میں ہالینڈ کے مقامی لوگوں کے سوالات کے جواب دئے۔ اس ٹیم کو نیشنل اور ریجنل میڈیا کی بھی کورج ملی۔ اس پروگرام کو میڈیا کے ذریعہ تقریباً 1.7 ملین افراد تک پہنچایا گیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ دو تا تین ہزار لوگوں تک پہنچایا گیا۔

دوپہر کو فولڈر ز کی تقسیم کے بعد شام کو ایک Livestream کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں جماعت کا تعارف کروایا گیا اور شاملین کے سوالات کے جواب دئے گئے۔

خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ جماعت احمدیہ ہالینڈ تبلیغی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اسلام احمدیت کا پیغام پورے ملک میں پھیلانے والی ہو۔ آمین۔

(رپورٹ : سعید احمد جٹ۔مبلغ سلسلہ جماعت احمدیہ ہالینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ