• 2 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تلاوت قرآن کریم کی دعائیں

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے جو شخص سورۃ والتّین آخر تک پڑھے تو اَلَیۡسَ اللّٰہُ بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ پر بَلیٰ وَاَنَاعَلیٰ ذَالِکَ مِنَ الشَّاھِدِیْنَ کہے یعنی کیوں نہیں (اللہ ہی سب حاکموں سے بڑا حاکم ہے) اور مَیں اس پر گواہوں میں سے ہوں۔

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ سورۃ نصر کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز نہیں پڑھی مگر اِس میں فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ (یعنی اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرو اورا س سے بخشش طلب کرو) کے ارشاد قرآنی کی تعمیل میں یہ دعا پڑھتے تھے:

سُبْحَانَکَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ

(بخاری کتاب التفسیر)

یعنی پاک ہے تو اے ہمارے ربّ! اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ مجھے بخش دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ86)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جنیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں جماعتِ احمدیہ کی نمائندگی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 نومبر 2022