حضرت ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں سے بڑھ کر سخی تھے اورزیادہ سخاوت جوآپؐ فرماتے تو رمضان میں فرماتے۔جبکہ جبرائیل آپؐ سے ملتے اور جبرائیل رمضان میں ہر رات کو آپؐ سے ملا کرتے تھے اور آپؐ کے ساتھ قرآنِ مجید کا دور کیا کرتے تھے۔ اس وقت تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے۔
(بخاری کتاب بدء الوحی)