• 9 مئی, 2025

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔آراء۔تجاویز

مکرم نذیر احمد خادم لکھتے ہیں الحمد للہ ثمّ الحمد للہ !کہ پیارے آقا حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبہ جمعہ میں روزنامہ الفضل کی ایک طویل تعطّل کے بعد از سر نو آن لائن اشاعت کی نوید جانفزا سنائی جس سے روئے زمین پر بسنے والے کروڑوں احباب جماعت کے دل باغ باغ ہو گئےاور چہار دانگِ عالم میں مسرت و شادمانی کی ایک لہر دوڑ گئی اور دل ربّ رحمان و منّان کی حمد و ثنا سے معمور ہو گئے۔ایک در بند تو سو در کھلا۔‘‘ کون ہے جو خدا کے کاموں کو روک سکے’’بہر حال خوشی اور شاد مانی کے اس موقع پر اپنے محبوب آقا و امام ایّدہ اللہ الودود ، روئے زمیں میں بسنے والے شمع خلافت کے پروانوں کو اورقارئین کرام روزنامہ الفضل اور آپ کی ٹیم اور رفقائے کار کی خدمت میں’’مبارک سو مبارک‘‘

مکرم مجید احمد بشیر لکھتے ہیں
مورخہ 13دسمبر 2019ءکوحضور انور ایدہ اللہ تعالی کا خطبہ جمعہ سنا۔ ویب سائٹ کے ذکر کے ساتھ لندن سے الفضل کے اجراء کا سن کر انتہائی خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ جب حضور انور نے فرمایا کہ اخبار ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ بھی لیا جا سکتا ہے تو اپنی اہلیہ عقیلہ کاایک خواب یاد آگیا۔ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ اخبار روزنامہ ایک سفید چمک دار کاغذ پر بہت ہی خوبصورت طرز پر شائع ہوا ہے اور دیکھتی ہیں کہ اس میں میرا مضمون بھی شائع ہوا ہے۔
بہر حال بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہر دم آپ کے ساتھ ہو۔

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرمودہ 29نومبر2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24دسمبر 2019