رَبِّ نَجِّنِیْ مِنْ غَمِّیْ
(تذکرہ صفحہ نمبر79)
ترجمہ: اے میرے خدا ! مجھ کو میرے غم سے نجات بخش۔ (یہ الہام آپکو 1883میں ہوا)
قُلِ الْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِی اَذْھَبَ عَنِّی الْحَزَنَ وَاَعْطَانِیْ مَالَمْ یُعْطَ اَحَدٌ مِنَ الْعَالَمِیْنَ۔
(تذکرہ صفحہ نمبر176)
ترجمہ: تو کہہ کہ تمام تعریف اللہ کو ہے جس نے مجھ سے غم دور کردیا۔اور مجھے وہ کچھ دیا جو تمام مخلوقات میں سے اور کسی کو نہیں دیا۔(یہ الہام آپکو 1893کو ہوا)
یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی غم سے نجات پانے کی الہامی دعائیں ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل سے جماعت ِ احمدیہ پر حضرت مسیحِ موعودؑ کا ایک بہت بڑا احسان یہ ہے کہ آپؑ نے ہمیں دعاؤں کے خزائن عطا فرمائے ہیں۔ ان میں وہ دعائیں بھی ہیں جو خدا تعالیٰ نے خود آپؑ کو سکھلائیں۔ مختلف زبانوں میں یہ دعاؤں کے خزینے ہمیں نثر ونظم دونوں میں ملتے ہیں۔ آپ اپنی پیاری جماعت کے حق میں دعا کرتے ہوئے اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ
نہ آوے ان پہ رنجوں کا زمانہ
نہ چھوڑیں وہ تیرا یہ آستانہ
میرے مولیٰ! انہیں ہر دم بچانا
یہی امید ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)