• 18 مئی, 2024

جلسہ سالانہ مارشل آئی لینڈز

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ مارشل آئی لینڈز کا چھٹا جلسہ سالانہ نومبر 27-28 کو منعقد ہوا۔ الحمد للہ جلسہ کامیاب رہا۔ پروگرام تلاوت قران کریم سے شروع ہوا۔ Junjun Gideon صاحب نے سورۃ الحشرکی آیات19-21 کی تلاوت کی اور ان آیات کا مارشلیز اور انگریزی میں ترجمہ کیا۔ جلسہ سالانہ میں کل 59 احباب نے شرکت کی جن میں سے 20 غیر مسلم مہمان تھے۔ مہمانوں میں سے قابل ذکر Jiba Kabua صاحب ہیں جو کہ مارشل آئی لینڈز کے Minister of Public Works اور Senator of Arno Atoll ہیں اور Wilmer Joel صاحب جو نیشنل اخبار کے نمائندہ ہیں۔

خلاصہ پروگرام

  1. تلاوت قران کریم
  2. حدیث
  3. حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام
  4. Presentation جماعت احمدیہ کا تعارف
  5. Video Presentation: The Living God of Islam
  6. تقریر , خدا آج بھی زندہ ہے
  7. ایمان و فروز واقعات
  8. نمائش ,انحضرت ﷺ کا بائیبل میں ذکر۔
  9. سوال و جواب

جلسہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ اس سال انحضرت ﷺ کا بائیبل میں ذکر کے بارہ میں نمائش تیا رکی گئی۔ تمام مہمان کو نمائش دکھائی گئی اور پھر سوال وجواب کا موقع ملا جس سے مہمانوں نے فائدہ اٹھایا۔ جلسہ کے بعد تمام مہمانوں کو جماعت کی طرف سے حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب Philosophy of the Teachings of Islam اور ایک travel mug بطور تحفہ دیا گیا۔

مہمانوں کے تاثرات

Jiba Kabua صاحب (Minister of Public Works) نے عرض کیا کہ ان کو نمائش بہت پسند آئی۔ جلسہ گاہ میں حضرت مسیح موعود ؑ کا اقتباس بانر پر لٹکایا ہوا تھا:

‘‘There are only two complete parts of faith. One is to love God and the other is to love mankind to such a degree that you consider the suffering and the trials and tribulations of others as your own and that you pray for them.’’

Kabua صاحب نے اس اقتباس کی نقل کی درخواست کی نیز خاکسار نے ان کو دی ۔ Kabua صاحب نے خاکسار کو تحفہ بھی دیا جو کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا ناریل کو توڑنے کے لئے ٹول۔
تمام احباب کے لئے لنگر خانہ سے کھانے کا انتظام بھی تھا۔

(ساجد اقبال۔نمائندہ الفضل مارشل آئی لینڈز)

پچھلا پڑھیں

نمازجنازہ حاضر و غائب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2021