ہماری یہ مسجد خدا کا نشاں ہے
خدا کی عنایت کا یہ سائباں ہے
ہماری دعاؤں کا قربانیوں کا
صلہ دینے والا وہ رب جہاں ہے
بہت زور مارا کہ تعمیر نہ ہو
عدو میں مگر اتنی طاقت کہاں ہے
بہت دلنشیں ہے ہماری یہ مسجد
منارہ بھی اس کا بڑا ضوفشاں ہے
سکوں بخشتا ہے ہمارے دلوں کو
یہ گھر ہے خدا کا ہماری اماں ہے
خلافت کی شفقت رہی ہم کو حاصل
اسی کی توجہ سے جذبہ جواں ہے
جماعت ہے چھوٹی مگر دل بڑے ہیں
خلوص و وفا کی وہ اک کہکشاں ہے
بہت شکر کرتے ہیں سارے ہی مومن
خدایا تو ہم پہ سدا مہرباں ہے
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)