• 7 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

بیرونی و اندرونی خرابیوں کی اصلاح کے لئے قلم کا استعمال کریں

• مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر۔ سویڈن سے لکھتے ہیں:
’’ہم پر فرض ہو گیا ہے کہ بیرونی و اندرونی خرابیوں کی اصلاح کے لئے قلم کا استعمال کریں۔ ان باہمت دوستوں کی خدمت میں جو کسی قدر امداد امور دین کے لئے مقدرت رکھتے ہیں۔

اے مرداں بکو شید و برائے حق بجوشید…‘‘

(حضرت سلطان القلم کے رشحات قلم ، الفضل آن لائن 14؍دسمبر 2022ء)

نشان آسمانی کا نادر حوالہ ہے جس کا ایڈیٹر صاحب نے انتخاب کیا ہے ۔ اسی شمارے میں ابو سدید صاحب نے الفضل کے ایڈیٹرز پر ایک مضمون دیا ہے ۔جس میں

حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ
حضرت مرزا بشیر احمد ایم اےؓ
حضرت قاضی محمد ظہور الدین اکملؓ
حضرت ماسٹر احمد حسین فرید آبادیؓ
حضرت مولوی محمد اسماعیل جلالپوریؓ
(یہ سب حضرت مسیح موعود کے صحابی تھے)
محترم خواجہ غلام نبی صاحب بلانوی
محترم شیخ روشن دین تنویر
محترم مسعود احمد خان دہلوی
محترم مولانا نسیم سیفی
محترم عبد السمیع خان
اور اب محترم حنیف احمد محمود

ان سب کا نام الفضل کے حوالے سے سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وہ سب لوگ بھی قابل ستائش ہیں جنہیں ان کے نائب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

روزنامہ الفضل کے محرک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موعود فرزند حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ تھے۔ الفضل 1913ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے دور خلافت میں جاری ہوا اور حضرت خلیفہ اول نے ہی اس اخبار کا نام الفضل رکھا۔ اگلے سال 1914ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کا وصال ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے سارا بوجھ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود فضل عمرؓ کے کندھوں پر ڈال دیا۔ آج تک الفضل انہی کے momentum سے رواں دواں ہے اور کئی نسلیں خلیفہ ٔوقت کی قوت قدسیہ سے اس جریدہ سے فیضیاب ہو چکی ہیں اور فیضیاب ہو رہی ہیں اور آئندہ بھی فیضیاب ہوں گی۔ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ۔

اس عاجز نے الفضل کے لئے بطور قلمکار لکھنے کا آغاز محترم مسعود احمد خان دہلوی کے دور سے شروع کیا اور محترم مولانا نسیم سیفی کے زمانہ میں اس کے بعد محترم عبد السمیع خان اور اب حنیف احمد محمود صاحب کے دور میں جاری ہے الحمد للّٰہ۔

دعا کریں اللہ تعالیٰ تا حیات خوب سے خوب تر ہو کر الفضل کے لئے مختصر اور کار آمد مضامین لکھنے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین

• درثمین احمد ۔جرمنی سے لکھتی ہیں:
الفضل اخبار کا یوم تاسیس بہت بہت مبارک ہو ۔خدا تعالیٰ اس اخبار کوثریا کی بلندی تک پہنچا کر احمدیت کے افق کا بہترین ستارہ بنا دے آمین ۔میرا اس اخبار سے رشتہ بہت مضبوط اور پرانا ہے ۔خدا تعالیٰ اس ناچیز کی کاوشوں کو قبول فرمائے جو بطور اس اخبار کی ایک ادنی قلمکار کے کبھی کبھار مَنصۂ شُہود میں آجاتی ہیں ۔ جس میں مدیر محترم کی باریک بین نگاہ اور رہنمائی کا بہت بڑا دخل ہے اللہ تعالیٰ ان کی صحت اور علم میں مزید برکت عطا فرمائے آمین ۔آج اللہ کے فضل سے یہ اخبار زمینی حدود سے نکل کر چہار عالم میں پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ افروز ہے اور اس پر جبری بندشیں لگانے والوں کی کوئی پیش نہیں چل پارہی ۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی سرپرستی اور رہنمائی میں یہ اخبار اپنی منازل طے کرتا چلا جائے آمین۔

• مکرمہ ڈاکٹر نجم السحر صدیقی۔ جرمنی سے لکھتی ہیں:
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و برکت سے ہم سب کے پیارے الفضل آن لائن کے تین سال مکمل ہوگئے ہیں الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایڈیٹر صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور خلیفۂ وقت کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے اور دنیا کے کونے کونے تک مسیح الزماں کا پیغام پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اشاعتِ دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی