• 27 اپریل, 2024

سالانہ اجتماع 2022ء مجلس انصار اللہ ڈنمارک

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو اپنا سالانہ اجتماع حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے موٴرخہ 20؍نومبر 2022ء کو مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذلک۔

افتتاحی اجلاس

اجتماع کا آغاز پروگرام کے مطابق گیارہ بجے محترم امیر صاحب ڈنمارک کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔ نظم کے بعد محترم امیر صاحب ڈنمارک نے انصار سے خطاب کیا اور دعا کروائی۔ دعا کے بعد ایک ڈاکو منٹری دکھائی گئی جس میں مکہ اور مدینہ کے سفر کے متعلق ایک معلو ماتی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس اجلاس کے بعد ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہ تقریب مسجد سے ملحقہ ناصر ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

علمی مقابلہ جات

ریفریشمنٹ کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے جس میں تلاوت، تقریر، تقریر فی البدیہہ، حفظ قرآن اور کوئز شامل تھے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں جس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ اسی طرح امسال ایک ڈسکشن پروگرام بھی رکھا گیا جس میں ممبران کو تین گروپس میں تقسیم کر کے مختلف تربیتی عناوین دئیے گئے جس میں ممبران مجلس نے اپنی آرا کا اظہار کیا۔ اس ڈسکشن پروگرام کو بھی احباب نے بہت پسند کیا۔

اختتامی تقریب

شام ساڑھے چار بجے اختتامی تقریت منعقد کی گئی جس میں تلاوت کے بعد خاکسار نے مجلس کی سالانہ رپورٹ پیش کی امسال یہ رپورٹ سال بھر میں مجلس کی طرف سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں پر مبنی ویڈیو رپورٹ تھی۔ جس کے بعد محترم امیر صاحب نے مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئےاور اختتامی خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔

الحمد للّٰہ یہ اجتماع کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین اور کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔صدر مجلس انصار اللہ ڈنمارک)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی