• 26 اپریل, 2024

جامعہ احمدیہ جرمنی میں تقاریر کے مقابلے

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس علمی کے تحت منعقد ہونےوالے علمی مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگریزی، عربی اور جرمن کی مختصر رپورٹ پیش ہے۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش

مؤرخہ 24 نومبر 2021 ءکو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم نعمان احمد صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمد بٹ صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم محمد احسن سعید صاحب، مکرم طلعت حفیظ صاحب اور مکرم نوید الظفر صاحب نے ادا کئے۔ ہر مقرر کے لئے تقریر تیار کرنے کے لئے 3 منٹ اور تقریر کرنے کے لئے کم سے 2منٹ اور زیادہ سے زیادہ 3منٹ کا وقت مقرر تھا۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم محمد احسن سعید صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم ظافر محمود صاحب، درجہ خامسہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیاض احمد صاحب، درجہ ثالثہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل صاحب، درجہ خامسہ نے حاصل کی۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان عربی

مؤرخہ 01 دسمبر 2021 ءکو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان عربی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم نعمان احمد صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمد بٹ صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

اس مقابلہ تقریرمیں 13 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب، مکرم شمس اقبال صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کئے۔ ہر مقرر کے لئے تقریر تیار کرنے کے لئے 3 منٹ اور تقریر کرنے کے لئے کم سےکم 2منٹ اور زیادہ سے زیادہ 3منٹ کا وقت مقرر تھا۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم شمس اقبال صاحب استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمد صاحب، درجہ ثالثہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم ظافر محمود صاحب، درجہ خامسہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی صاحب، درجہ رابعہ نے حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کے لئے عزیزم سفیان احمد چیمہ صاحب، درجہ اولیٰ کا نام منتخب ہوا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان جرمن

مؤرخہ 15 دسمبر 2021 ءکو مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان جرمن منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم سلطان احمد سمیع صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم فیاض احمد صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

اس مقابلہ تقریرمیں 18 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طارق احمد ظفر صاحب، مکرم شعیب عمر صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کئے۔ ہر مقرر کے لئے تقریر تیار کرنے کے لئے 3 منٹ اور تقریر کرنے کے لئے کم سےکم 2منٹ اور زیادہ سے زیادہ 3منٹ کا وقت مقرر تھا۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم طارق احمد ظفر صاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے طلبہ کو نصائح کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمد صاحب، درجہ ثالثہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم عمیر الیاس صاحب، درجہ شاہدنے اور تیسری پوزیشن عزیزم یونس یوسف صاحب، درجہ اولیٰ نے حاصل کی۔

(حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ