• 26 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

نیند سے بیدار ہونے کی دعا

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نیند سے بیدار ہو تو یہ دُعا کیا کرو:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَ اَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے میرے جسم کو صحت و عافیت بخشی اور میری روح مجھے واپس لوٹا دی اور مجھے اپنا ذکر کرنے کی توفیق دی۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ122)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

برکینا فاسو سے جلسہ قادیان کا آنکھوں دیکھا حال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جنوری 2023