• 10 مئی, 2025

خلافت احمدیہ کے ساتھ عہد وفا

مقصودِ زندگی ہو اِطاعت خدا کرے
حاصل رہے سدا یہ سعادت خدا کرے

اخلاص اور وفا میں بڑھائیں قدم ہمیش
ٹوٹے کبھی ہماری نہ ہمت خدا کرے

ہم اور ہماری نسل بھی تجھ سے جڑی رہے
محبوب ہو تمہاری، خلافت، خدا کرے

تسلیم نَے کریں ترے معروف فیصلے
صادر نہ ہو کبھی یہ شقاوت خدا کرے

مطلوب و مدعا ہو رضائے خدا ہمیش
مقبول ہو ہماری یہ چاہت خدا کرے

تجدید عہد روز کریں ہم خدا کے ساتھ
وعدوں میں ہو ہمارے صداقت خدا کرے

کبر و غرور و بدظنی کے بت شکن بنیں
توفیق سے ملے یہ مہارت، خدا کرے

بیعت کا عہد تا دمِ آخر نبھائیں ہم
قائم رہے یہ عقدِ اُخوت خدا کرے

تبلیغِ دین مصطفیٰ مدنظر رہے
مولا کرے قبول یہ خدمت خدا کرے

فعال زندگی ملے، منصور تُو رہے
پیارے! تیرے ہر ایک کام میں برکت خدا کرے

ہستی پہ اپنی ایسی فنا آئے جس طرح
غسال کے ہو ہاتھ میں میت خدا کرے

’’بدتر بنیں ہر ایک سے اپنے خیال میں‘‘
بھولیں کبھی نہ ہم یہ نصیحت خدا کرے

(سعدیہ تسنیم سحر۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ