• 3 مئی, 2024

ایک درستی

بعض مضمون نگار اور قارئین حضرات و خواتین اپنے مضامین، خطوط اور رپورٹس میں ’’بفضلہ تعالیٰ‘‘ کے الفاظ کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ اگر تو ان الفاظ کے استعمال سے قبل اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ اس کے افضال کا ذکر ہو رہا ہو تو پھر تو ان الفاظ میں ’’ہاء‘‘ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بغیر ’’بفضلہ تعالیٰ‘‘ کی جگہ ’’بفضل اللہ تعالیٰ‘‘ لکھنا درست ہوگا۔

اسی طرح بعض دوست حضرت خلیفۃ المسیح کے ساتھ ’’ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز‘‘ یعنی بنصر کے ساتھ ’’ہ‘‘ کے بغیر لکھتے ہیں جبکہ ’’ہ‘‘ کے ساتھ ’’بنصرہ‘‘ لکھنا درست ہے۔ جس میں ’’ہاء‘‘ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف جاتی ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی