• 26 اپریل, 2024

کعبہ پر پہلی نظر

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔
میں نے جب حج کیا تو حج کے موقع پربعض احادیث اور بزرگوں کے اقوال سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جب پہلی دفعہ خانہ کعبہ نظر آئے تو اس وقت انسان جودعاکرے وہ قبول ہو جاتی ہے۔ میں جب حج کے لئے روانہ ہوا تو حضرت خلیفہ اولؓ نے مجھے یہ بات بتائی اور فرمایا اس کا خیال رکھنا۔ جب میں وہاں پہنچا اور میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں نے یہی دعا کی کہ الٰہی! میری دعا تو یہ ہے کہ مجھے تو مل جائے اور جب بھی میں تجھ سے دعاکروں تو تو اسے قبول فرمالیا کر۔ مجھے جہاں تک خیال پڑتا ہے حضرت خلیفہ اولؓ نے بھی ایسی ہی دعا کی تھی۔ تو اہم موقعوں کو معمولی دعاؤں میں ضائع نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہمیشہ اعلیٰ سے اعلیٰ مقاصد اپنے دل میں رکھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تاکہ خداتعالی کے خاص فضل ہم پرنازل ہوں۔ اورنہ صرف ہم پر بلکہ ہماری اولادوں پربھی نازل ہوں۔

(خطبات محمود جلد15 صفحہ533)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی