• 24 اپریل, 2024

ٹرائی کارڈن (TriCardin) امراضِ دل کی جدید ہربل دوا اکثر پوچھے جانے والے سوال اور ان کے جواب (FAQs)

دل کی بند شریانوں کو کھولتی اور (Microcirculation) کودرست کرتی ہے۔

کولیسٹرول، بلڈ پریشر، دردِ دل و ہارٹ اٹیک سے تحفظ دیتی ہے، ذیابیطس، جسمانی کمزوری و نسوانی امراض میں مؤثر ہے۔

مورخہ 18مئی 2016ء کے روزنامہ الفضل میں مذکورہ بالا دوائی کے بارہ میں ملک کے نامور ماہر امراض ِقلب جناب میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن نوری کے قیمتی تجربات و مشاہدات ملاحظہ کریں۔

قارئین کی سہولت اور استفادہ کے لئے اکثر پوچھے جانے والے چند ضروری سوال اور ان کے جواب پیش ہیں۔

س:ٹرائی کارڈن (Tricardin) کیا ہے؟
ج:ٹرائی کارڈن ایک ایسی دوائی ہے جو چائنا کے ایک پودے سلویا مائی لٹوراز اSalvia Miltorrhiza سے Danshen Formسے حاصل ہوتی ہے۔

س:یہ دوائی کس لئے استعمال ہوتی ہے؟
ج:یہ ایک قدرتی اور سائنسی دوا ہے جو سارے نظام قلب کی اصلاح کرتی ہے یہ(Micro Circulation)یعنی بلڈ ویسلز چھوٹی خون کی رگوں کی کار کردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

س:ٹرائی کارڈن کتنے اجزاء پر مشتمل ہے؟
ج:ٹرائی کارڈن تین اجزاء پر مشتمل ہے
سلویا مائی لٹورازا یا ریڈ سیج یا ڈین شین 207ملی گرام Salvia Mil Or Redasage Or Danshen
نوٹو جنگ سنگ Notoginseng 40.5 ملی گرام
بورنیول2.5ملی گرام Borneol

س:اگر جوائنٹس یعنی جوڑ سُوج جائیں اور ان میں درد بھی ہوتو سلویا کی جڑوں کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:سلویا کی جڑوں کو(Honeysuckle stem) Peony Root اور Gentiana Macrophylla کی جڑوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

س:خون کی کمی ہو جائے،دل کا مسئلہ ہو جائے دل کی دھڑکن تیز ہو جائے، بے خوابی ہو ایسی صورت میں سلویا کا استعمال کیا ہے؟
ج:سلویا کی جڑوں کو Rehmannia Root ،Sour Jujube Seed اور Chinese Arborvitae Kernel کے ساتھ دیتے ہیں

س:Tumor کے خلاف سلویا کے کیا اثرات ہیں؟
ج:Tanshinone I کا مرکب سلویاکی جڑوں سے نکالا جاتا ہے جوکینسرسیل کو بڑھنے سے روکتا ہے۔کینسرسیل کو ختم کر دیتا ہے۔

س:جگر پر سلویا کے اثرات کیا ہیں؟
ج:سلویا مائی لٹورازا یا (Danshen) کی جڑیں اور Cryptotanshinoneجو کہ ایک Activeجز ہیں۔یہ دونوں جگر کے سیلز کا تحفظ کرتے ہیں۔ یہ دونوں جگر کو Alcoholic بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

س:سلویا مائی لٹورازا کی مقدار خوراک کیا ہے؟
ج:عام طور پر پانچ تا دس گرام جو شاندہ کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو اس کی مقدار تیس گرام تک بڑھا دی جاتی ہے۔

س:کیا سلویا مائی لٹورازا یا ڈین شین کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟
ج:جی نہیں! اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہیں البتہ امید والی عورتوں کو اپنے متعلقہ ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہئے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کیا ہے؟
ج:مٹیریا میڈیکا کے مطابق (نوٹوجنگ سنگ ٹرائی کارڈن کی تیاری میں دوسرا اہم جُز ہے)۔ اس کی درج ذیل خصوصیات ہیں۔

س:نوٹو جنگ سنگ کے اہم کیمیکل اجزاء کو ن سے ہیں؟
ج:نوٹو جنگ سنک کے اہم اجزاء میں Saponins، Favanosides، Polysaccharides یعنی کاربو ہائنڈریٹس اور Amino Acidشامل ہے۔

س: نوٹو جنگ سنگ کی مائیکرو سر کو لیشن میں کیا اہمیت ہے؟
ج:(1)۔نوٹوجنگ سنگ خون کی گردش کو بڑھاتی ہے۔
(2)۔خون کو جمنے سے روکتی ہے۔
(3)خون کو بہنے سے روکتی ہے۔
(4)۔یہ درد اور سوجن کو دور کرتی ہے۔

س:خون کا بہنا ،شدید پسینہ آنا، چڑچڑاپن، ہتھیلی اور تلوئوں کا گرم ہونا ،سرخ گال اور پیاس کا لگنا ان سب علامات میں نوٹوجنگ سنگ کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:ان سب علامات میں نوٹو جنگ سنگ کو Rehmannia yerbatletajo جڑی بوٹی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

س:خون بہنے کے ساتھ کمزوری اور سردی ظاہر ہو رہی ہو تو Notogingsengکو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:نوٹوجنگ سنگ کو چائنا کے Mugwort پتوں اور Ginger کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

س:اگر خون زیادہ بہہ رہا ہو اور بے ہوشی بھی طاری ہو رہی ہو تو ایمر جنسی کی صورت میں Gingseng کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:نوٹو جنگ سنگ کو ’’Aconite‘‘ کی جڑوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر یہ ایک مستند ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کو اور کن بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتاہے؟
ج:نوٹو جنگ سنگ کو دل کی بیماریوں، دماغ کی رگوں میں خون کی فراہمی روکنے والی بیماری، کولیسٹرول، ہیپاٹائٹس، جگر کی خرابی سے روکتی ہے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کو بطور دواء کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:نوٹو جنگ سنگ عام طور پر پائوڈر کی شکل میں ملتی ہے۔ایک تا ڈیڑھ گرام دن میں ایک دو بار استعمال کی جاتی ہے اسے عام طور پر پیس کر استعمال کیا جاتا ہے۔
ج:بورنیول تیسرا جُزو ہے جو ٹرائی کارڈن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

س:بورنیول کہاں سے حاصل ہوتی ہے؟
ج:یہ ایک ایسا مرکب ہے جو Dryobalanops Aromatica ایک درخت ہے جس کا تعلقTeak خاندان سے ہے حاصل ہوتی ہے۔

س:بورنیول کافور سے کیا مراد ہے؟
ج:بورنیول کو بہت سے درختوں اور پودوں کسے آئل سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس مکسچر کو بورنیول کا فور کہتے ہیں۔

س:تارپین کا تیل کہاں سے اخذ کیا جاتا ہے؟
ج:صنوبر کے درخت سے تارپین کاتیل اخذ کیا جاتا ہے۔

س:اس کے فوائد کیا ہیں؟
ج:یہ جوڑوں کے درد پٹھوں کے درد ،اعصابی درد اور دانتوں میں دردمیںبھی استعمال ہوتاہے ۔ بعض اوقات لوگ سینے میں تنگی کو کم کرنے کیلئے تارپین کے تیل کی بھاپ لیتے ہیں۔

س:تارپین کے تیل کا خوردنی استعمال کیا ہے؟
ج:دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔یہ کھانے اور مشروبات میں ذائقہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صابن اورمیک اپ کا سامان بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

س:بورنیول کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے ؟
ج:اس کا ذائقہ تیز کڑواہوتا ہے اور یہ ٹھنڈی خاصیت رکھتی ہے۔

س:بورنیول کو کس صورت میں استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:اس کو پاؤڈر بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

س:بورنیول کے فوائدکیا ہیں؟
ج:1۔یہ نظام انہضام میں Gastricجوس کے پیدا ہونے میں مدد کرتی ہے۔
2۔دل کو تناؤ فراہم کرتی ہے اور سرکولیشن بہتر بناتی ہے۔
3۔پھیپھڑوں کی سوجن کا علاج کرتی ہے۔
4۔Anticoagulant یعنی خون کو گاڑھا ہونے کو روکنے والی دوا ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے۔

س: بورنیول کی کتنی خوراک لی جاتی ہے؟
ج:بورنیول کی عموماً 0.3 سے 0.9 گرام تک لی جاتی ہے۔

س: تمام جان لیوا بیماریوں کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟
ج:دنیا بھر میں ہونے والی میڈیکل ریسرچز سے ثابت ہوا ہے کہ تمام جان لیوا بیماریوں کے پیچھے خون کی ناقص گردش ہے۔

س:خون کی ناقص گردش سے انسان کو ن سی بیماریوں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے؟
ج:ہارٹ اٹیک،فالج،شوگر (ذیابیطس)، ہائی بلڈپریشر، جگر اور گردوں کی بیماریاں سرفہرست ہیں۔

س: ٹرائی کارڈن کس صورت میںملتی ہے؟
ج:کیپسول کی صورت میں ملتی ہے۔

س:اس کے مشابہ اجزاء کا ٹنکچر کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟
ج:یو ٹیوب پرہماری دوسری ویڈیوز میں ٹنکچر بنانے کا طریقہ ملاحظہ فرمائے۔

س:اسکے اجزاء سے ملتے جلتے اجزاء جو تقریباً یہی فوائد رکھتے ہوںکہاں سے ملتے ہیں؟
ج:آن لائنwww.alibaba.com پر چیک کریں یا http://www.swansonvitamins.com/سے رابطہ کریں۔

س:انجائنا کے درد کے لئے کون سی دوا ہے؟
ج:ٹرائی کارڈن انجائنا کے درد کے لئے بہترین دوا ہے۔

س:اگر انجائنا کا علاج بر وقت نہ کیا جائے تو کیا ہو سکتا ہے؟
ج:ہارٹ اٹیک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور دل کا سائز بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جس سے انسانی زندگی انتہائی خطرات سے دو چار ہو تی ہے۔

س:انجائنا کے درد میں ٹرائی کارڈن کو ایمر جنسی کے طور پر کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
ج:ایمر جنسی کی صورت میں ٹرائی کارڈن کا کیپسول زبان کے نیچے رکھ دیاجاتاہے جس سے مریضوں کو کافی افاقہ ہوتا ہے۔

س:انجائنا کے مریضوںکیلئے ٹرائی کارڈن کی خوراک بتائیں؟
ج:ٹرائی کارڈن عام طور پر2کیپسولز دن میں 2 بار کھائے جاتے ہیں۔ اس کی خوراک کا انحصار مرض کی شدت پر ہوتا ہے۔ بعض اوقات دن میں تین بار بھی ٹرائی کارڈن کے کیپسول کھائے جاتے ہیں۔

س:ٹرائی کارڈن کینسر سے کس طرح بچاتی ہیں؟
ج:ٹرائی کارڈن خاص طور پر بریسٹ کینسر سے بچاتی ہے۔یہ مؤثر طریقے سے کینسر سیلز کو روکتی ہے۔یہ وائٹ بلڈ سیلز کو بڑھاتی ہے اور کینسر کے خلاف لڑنے کیلئے قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے۔

س:ٹرائی کارڈن کی خوراک کیا ہے؟
ج:عمومی خوراک دو کیپسولز دو سے تین مرتبہ روزانہ۔
اثر قائم رکھنے کیلئے ایک کیپسول دو تین مرتبہ روزانہ۔

س:Estrogenہارمون کی کمی ہوجائے تو کس چیز کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟
ج:Heart Attack کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

س:کیا ٹرائی کارڈن بیماری نہ ہونے کے باوجود بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟
ج:جی ہاں ٹرائی کارڈن کو بطور بچائو خوراک کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

س:خون کی ناقص گردش کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کو کیا خطرات ہو سکتے ہیں؟
ج:شوگر کے مریض دوسری بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

س:ایسی صورتحال میں شوگر کے مریضوں کو کیا کرنا چاہئے؟
ج:ٹرائی کارڈن کا باقاعدہ استعمال شوگر کے مریضوںکو زندگی کیلئے بن جانے والے خطرات اور پیچید گیوں سے بچاتا ہے۔

س:موجودہ دورکے ماہرڈاکٹروں نے ٹرائی کارڈن کے بارے میں کیا کہا ہے؟
ج:مکرم ڈاکٹرمشتاق احمد شیخ صاحب چیف میڈیکل آفیسر اٹک گروپ آف کمپنی راولپنڈی نے اس بارے میں تحریر کیا:ٹرائی کارڈن آپ کے دل اور دماغ کو فوری طور پر خون اور آکسیجن کی فراہمی بہتر بناتا ہے اوردل کے مریض اور فالج کے مریض اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض بتدریج صحت مند اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔جن لوگوں کا بائی پاس یا انجیو پلاسٹی ہو چکی ہو ان کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ٹرائی کارڈن کا با قاعدہ استعمال کرتے رہیں تا کہ آئندہ زندگی میں ان کو دوبارہ اس خطر نا ک بیماری کا حملہ نہ ہو۔

س:امراض ِقلب کے ماہر ڈاکٹرمسعود الحسن نوری نے کیا کہا؟
ج:انہوںنے اپنے ایک انٹر و یو میں بتا یا کہ یہ ایک طرح سے نیچرل بائی پاس کا کا م کرتی ہے۔
(’’WWW.htv.com.pk‘‘ صحت مند دل کا راز ملاحظہ فرمائیں) میں ہزاروں مریضوں اور سالہا سال کے مشاہدات کی روشنی میں بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ٹرائی کارڈن شاید اس صدی کا سب سے بڑا طبی معجزہ ہے۔

معاملہ دل کا ہو یا دماغ کا، ہارٹ اٹیک کا ہو یا فالج کا اٹیک، ذیابیطس کی وجہ سے پائوں میں گینگرین ہو رہی ہو یا ٹانگیں سُن ہو رہی ہوں یا گردے جواب دے رہے ہوں۔ کولیسٹرول بڑھا ہوا ہو یا ہائی بلڈپریشر ہو۔ آنکھوں کے پردے میں خرابی ہو یا گردوں کی جھلی میں۔یہ قدرتی دوا ہر جگہ پہنچ کر فوری طور پر درستگی کا عمل شروع کر دیتی ہے۔ دل کے مریضوں کے لئے تو شاید TriCardin ایک نعمت اور عطیہ خداوندی ہے۔

س:کیا پاکستان میں ٹرائی کارڈن دستیاب ہے؟
ج:جی ہاںپاکستان میںتقریباًہربڑے میڈیکل سٹور پر ٹرائی کارڈن دستیاب ہے۔

س:کیا ٹرائی کارڈن لینا محفوظ ہے؟کیا اس کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟
ج:جی ہاں!ٹرائی کارڈن لینا محفوظ ہے۔ یہ ایک قدرتی پیداوار ہے اس کا کوئی ضمنی اثر نہیں ہے۔Heparin,Warfarin اور حاملہ عورتوں کو اس کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہئے۔

س:ٹرائی کا رڈن دنیا میں اپنی قسم کی واحد دوائی کیوں ہے؟
ج:یہ ایک منفرد دوائی ہے۔ یہ تیزی سے کام کرتی ہے اور وہ لوگ جو بد ترین بیماریوں سے گزر رہے ہیں انہیں جلدی سے فائدہ دیتی ہے۔ دنیا میں کوئی ایسی دوائی نہیں ہے جو اتنی تیزی سے فائدہ دے اور یہ صحت کو بر قرار رکھتی ہے اورسب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ قدرتی دوا ہے اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہیں۔

س:ٹرائی کارڈن کھا نے کا بہترین وقت کون سا ہے؟
ج:اس کے لئے کوئی وقت کی قید نہیں ہے۔ یہ کسی بھی وقت کھانے کے بعد کھائی جاسکتی ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے۔

س:اگر کوئی انسان دل کا مریض نہیں ہے تو کیا ٹرائی کارڈن کا باقاعدہ استعمال ضروری ہے؟
ج:ہم نہیں جانتے ہیں کہ ہمارے جسم میں تمام وقت کیا ہو رہا ہوتاہے ۔تقریباً75فیصدمرد و خواتین جن کی عمریں 40 سے 60 سال کے درمیان ہوتی ہیں ۔انہیں دل کی بیماریوں کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔


(ڈاکٹر نذیر احمد مظہر۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ