• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ أَنْتَ رَبِّي خَشَعَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَدَمِي وَلَحْمِي وَعَظْمِي وَعَصَبِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالِمِينَ

(سنن نسائی كِتَابُ التَّطْبِيقِ نَوْعٌ آخَرُ حدیث: 1052)

ترجمہ: ’’اے اللہ! میں تیرے سامنے جھکتا ہوں، تجھ پر ایمان لاتا ہوں، اپنے آپ کو تیرے سپرد کرتا ہوں اور تجھی پر توکل کرتا ہوں۔ تو میرا رب ہے۔ میرے کان، آنکھیں، خون، گوشت، ہڈیاں اور اعصاب اللہ عزوجل کے سامنے عجز و نیاز ظاہر کرتے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔‘‘

یہ پیارے رسول خاتم النبیین محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی نماز کی حالت میں رکوع کی دعا ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ رکوع اور سجدہ میں مندرجہ ذیل دعا بھی پڑھا کرتے تھے۔

سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ

(سنن نسائی كِتَابُ التَّطْبِيقِ نَوْعٌ آخَرُ مِنْهُ حدیث: 1049)

ترجمہ: بہت تسبیح کے لائق، بہت پاکیزگی والا۔ فرشتوں اور روح (جبریل امین) کا رب۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2021