• 6 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

دوسروں کے گھر میں جاتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ دروازہ کھٹکھٹانے یابیل بجانے پر اگر اہل خانہ کی طرف سے پوچھا جائے کہ، کون ہے؟ تو اپنا نام لے کر بتایا جائے۔ یہ سنت رسول ہے حدیث شریف میں آیا ہے حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے دروازہ کھٹکھٹایا، حضورﷺ نے فرمایا کون ہے؟ حضرت جابرؓ نے فرمایا، میں، اسپر آپ ﷺ نے اسکو ناپسند کیا اور یہ چاہا کہ نام لیا جائے۔ چنانچہ پھر بعد میں صحابہؓ نام لے کر اجازت لیا کرتے تھے۔ (بخاری) یہ بظاہر چھوٹی سی بات گھروں میں داخل ہونے والے اسلامی آداب میں سے ایک حکمت اور دانائی لیے ہوئے ہےکہ اہل خانہ صورت حال کے مطابق آنے والے کے لیے دروازہ کھولے بات کرے یا اندر آنے کی اجازت دے۔ آجکل تو فون پر ہی پہلے سے آنے کے وقت کی اطلاع دے دی جاتی ہے مگر اگر اچانک جانا پڑ جائے تو اس اسوہ رسول پر عمل کر کے اپنی ملاقات کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

(مرسلہ:ناصرہ احمد۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جون 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ