• 15 اگست, 2022

ہدیۂ  نعت بحضور سرورِ کائناتؐ

تکوینِ کائنات کا سامان آپؐ ہیں
ہر دعویٔ قرآن کی برہان آپؐ ہیں

والصبح چہرہ آپؐ کا، واللیل زلف ہے
حسنِ ازل کے جلوے کی لمعان آپؐ ہیں

جس کی چمک کے سامنے لرزاں ہیں مہر و ماہ
وہ آفتابِ وادیٔ فاران آپ ہیں

فرشِ زمیں سے عرش تلک اہتمام ہے
معراج کی یہ رات ہے، مہمان آپ ہیں

رتبے تمام ہو گئے جس باکمال پر
وہ فخرِ دو جہان، وہ ذی شان آپ ہیں

ہم عاصیوں کے دل کو سہارا جو دے سکے
لا ریب وہ تو آیۂ رحمان آپؐ ہیں

وہ واحد و یگانہ کہ شیدا ہیں جس کے ہم
اس پر ہزار جان سے قربان آپؐ ہیں

امجد! شہِ لولاک سے سب حالِ دل کہو
ہر دردِ دل کا بالیقیں درمان آپ ہیں

(محمد یعقوب امجد مرحوم۔ کھاریاں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ