• 27 اکتوبر, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ ثمرہ خالد۔جرمنی تحریر کرتی ہیں۔
ذیلی تنظیموں کےحوالہ سےخصوصی نمبرزکی اشاعت قابلِ تحسین آئیڈیا تھا جسے آپ کی ٹیم اور مصنفین کی محنت نے شاندار مقام پر پہنچا یا۔ مضامین کے عقب میں تنظیمی جھنڈا کا عکس بہت بھلا دکھائی دیتا تھا۔ الغرض کہ ہر پہلو سےخصوصی نمبرز کو خاص بنایا گیا۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء۔

مکرمہ صدف علیم صدیقی کی تحریر گھر بستے بستے،بستے ہیں کو پڑھتے ہوئے یوں لگا گویا اپنے ہی دل کی آواز ہے جس کو موصوفہ نے بہت خوبصورتی اور مہارت سے الفاظ کا جامہ پہنایا۔ یہ حقیت ہے کہ مکان کو گھر بنانے اور گھر کو گھر بنائے رکھنے میں بڑا عمل دخل عورت کی قربانی اور شکر گزاری کا ہی ہوتا ہے۔

•مکرمہ سیدہ ثریا صادق تحریر کرتی ہیں۔
الفضل آن لائن اپنے مضامین کے لحاظ سے نہایت معلوماتی اور سبق آموز ہے۔ ہر مضمون گویا کوزے میں بند ہوتا ہے۔ علم میں اضافے کا مُوجب ہوتا ہے۔ سب لکھنے والے نہایت عمدہ مضامین لکھتے ہیں۔ الفضل کی تصانیف علم وعرفان اور فصاحت میں ڈوبی ہوتی ہیں لیکن اتنی عام فہم ہوتی ہیں کہ قارئین کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ پھر اللہ تعالیٰ کے اسماءالحسنیٰ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی نام، حضرت مسیح موعودؑ کے ننانویں اسماءالحسنی (از میر محمد اسماعیل)، ادارے کے کتب کی لسٹ، یہ سب دستاویز ایسی ہیں جس کے لئے ہم الفضل کے نہایت ممنون ہیں اور اس سے مستفیض ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان خدمات کی جزائے خیر دے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ