• 23 اپریل, 2024

تکبر کیا ہے

 حضرت عبداللہ بن مسعود رضى اللہ عنہ بىان کرتے ہىں کہ آنحضرت ﷺ نے فرماىا کہ جس کے دل مىں ذرہ بھر بھى تکبر ہوگا اللہ تعالىٰ اس کو جنت مىں نہىں داخل ہونے دے گا۔ اىک شخص نے عرض کىا ىا رسول اللہ!انسان چاہتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو، جوتى اچھى ہو اور خوبصورت لگے۔ آپ ؐنے فرماىا: ىہ تکبر نہىں۔ آپ نے فرماىا کہ اللہ تعالىٰ جمىل ہے، جمال کو پسند کرتا ہے، ىعنى خوبصورتى کو پسند کرتاہے۔ تکبر دراصل ىہ ہے کہ انسان حق کا انکار کرنے لگے،لوگوں کو ذلىل سمجھے، ان کو حقارت کى نظر سے دىکھے اور ان سے برى طرح پىش آئے۔

(صحىح مسلم ،کتاب الاىمان باب تحرىم الکبر وبىانہ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 22؍ اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اکتوبر 2021